Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی اداکارہ ارمیلا بھی کشمیری متاثرین میں شامل

قومی نیوز هفته 31  اگست 2019
بھارتی اداکارہ ارمیلا بھی کشمیری متاثرین میں شامل

نئی دہلی(قومی اخبار نیوز) بھارتی اداکارہ اور کانگریس کی رہنما ارمیلا مٹونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جارحیت پر سخت تنقید کی ہے۔

کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔بھارت میں یہ روایت عام ہے کہ اگرکوئی اداکاریا اداکارہ پاکستان کی حمایت میں یا کشمیر میں ہونےوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے فوراً غدار قرادے دیاجاتا ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اب سچ بولنے پر اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر بھارتیوں کے غصے کا شکار ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کے بعدآسام کا نمبر آگیا

کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بھارتی اداکارہ اور کانگریس کی رہنما ارمیلا مٹونڈکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا مٹونڈکر نے کہا کہ کشمیر میں موجود ان کے ساس اور سسر سے 22 دن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

(2269 بار دیکھا گیا)

تبصرے