Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایل ڈی اے کی کرپشن کا ملبہ ایم ڈی اے پر ڈال دیاگیا

قومی نیوز هفته 31  اگست 2019
ایل ڈی اے کی کرپشن کا ملبہ ایم ڈی اے پر ڈال دیاگیا

کراچی….. وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع غربی میں 10 ارب روپے مالیت کی 159 ایکڑ اراضی 50 کروڑ روپے لے کر بلڈر کو 6 کروڑ کا چالان جاری کرنے والے 20 گریڈ کے افسرممبر ایل یو دانش سعید‘ حماد چاچڑ اور ایم اے شاہ کو معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگے دودھ میں کراچی تمام بڑے شہروں میں سرفہرست

ذرائع نے بتایا کہ بااثر افسران نے خود کو بچانے کے لئے بے قصور افسران کو بھی پھنسوادیا۔ متاثر ہ افسران کا کہنا ہے کہ سارا لین دین لیاری ڈےولپمنٹ اتھارٹی میں ہوا‘ اُس وقت ڈی جی بدر جمیل میندرو تھے مگر حیرت انگیز طور پر ایم ڈی اے کے افسرمعطل کو کیا گیا۔

ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی سہیل احمد خان اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں وزیراعلیٰ نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر وضاحت کریں۔ ایل ڈی اے افسران کی جگہ ایم ڈی اے کے افسر کے خلاف کارروائی پر اعلیٰ افسران بھی حیرت زدہ ہیں۔

(648 بار دیکھا گیا)

تبصرے