Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وقار یونس بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

قومی نیوز جمعه 30  اگست 2019
وقار یونس بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

کراچی (قومی اخبارنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لئے جمعرات کو لاہور میں انٹر ویو ہوئے پی سی بی جلد کامیاب امیدواروں کے اعلان کرے گا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جب سے کچھ طے تھا تو ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت تھی۔

کسی کا بھی تقرر کیا جاتا میرٹ کوچز لگا کر ہی ٹیم کو اوپر لایا جاسکتا ہے۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے انٹر ویو سے قبل دستبردار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصباح الحق ہیڈ کوچ کیلئے ”فیورٹ“

بولنگ کوچ کے امیدوار جلال الدین کا کہنا تھا کہ اگر میرا نام شارٹ لسٹ کرنے والوں میں شامل تھا تو مجھے اس بارے میں بتانا ضرور چاہیے تھا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان، رکن گورننگ بورڈ اسد علی خان، سابق کپتان انتخاب عالم اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر بازید خان پر مشتمل 5 رکنی پینل نے انٹرویو لئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کے لئے فیورٹ مصباح الحق کا انٹر ویو ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا۔ محسن حسن خان نے بھی انٹرویو دیا جبکہ بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس انٹرویو دینے آ ئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈین جونز نے اسکائپ پر انٹر ویو دیا۔ محمد اکرم کے بعد ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ،اظہر محمود کی جگہ بولنگ کوچ کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

محمد اکرم نے کہا کہ میں کوچنگ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں۔ میں جس کام سے منسلک ہوں اس سے خوش ہوں۔ میں نے پہلے ہی بتایا ہوا کہ میں بولنگ کوچ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ ٹی 20 ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے جلال الدین بولنگ کوچ کیلئے اپلائی کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔وہ کہتے ہیں اگر نام شارٹ لسٹ کئے تو انہیں آ گاہ کیا جانا چاہیے تھا۔

امیداور اب صرف وقار یونس ہی رہ گئے ہیں تو انٹرویوکا کیا کرنا۔ پی سی بی سے کوئی شکایت نہیں لیکن اگر کوئی اپلائی کرے تو انہیں مناسب طریقے سے جواب دیا جائے۔

پی سی بی سسٹم میں پر وفیشنل ازم نہیں ہے بس سب کچھ دکھاوے کے لئے ہورہا ہے۔ اگر سب کچھ پہلے طے تھا جن کا تقرر ہونا ہے ان سے پہلے بات کر لی اب اشتہار دے کر بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے بھی بیٹنگ کوچ کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ پی سی بی کا یہ پینل اپنی حتمی شفارشات کو منظور ی کے لئے چیئرمین احسان مانی کو بھیجے گا۔

(2081 بار دیکھا گیا)

تبصرے