Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شاہین تھری 12منٹ میں تل ابیب کو تباہ کر سکتا ہے

قومی نیوز بدھ 28  اگست 2019
شاہین تھری 12منٹ میں تل ابیب کو تباہ کر سکتا ہے

کراچی (ٹی وی رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری 12منٹ سے بھی کم وقت میں تل ابیب کو ہٹ کر سکتا ہے۔

شاہین تھری آ واز کی رفتار سے 18گنا تیز ہے 27 اور 28کی رات کو پاکستان نے تو بات ہی نہیں کی انڈین ٹی وی نے بات اٹھائی کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل موو کردیئے تھے،جس کے بعد آ پ دیکھیں 28کی صبح اچانک دنیا حرکت میں آ گئی

یہ بھی پڑھیں : مودی کاجنگی جنون، بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا

ایک چیز جو ہم نے نوٹس نہیں کی کہ اسی صبح امریکا سے اسرائیل کو ایئر تھری تھرڈ میزائل شفٹ ہوئے،اسرائیل کو ان میزائلوں کی ضرورت کیوں پڑی اس لئے پڑی کہ یہ جو میزائل ہے پاکستان کا ایک طرف تل ابیب کو دوسری طرف آ ئرلینڈ کو سب کو ہٹ کر سکتا ہے

اس لیول پر جب بات چیت ہوتی ہے تو دنیا یہ نہیں دیکھتی کہ انٹینشن کیا ہے کیونکہ انٹینشن سے تو کبھی بھی تبدیلی ہوسکتی ہے پاکستان کسی بھی وقت یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اس نے کس کو ہٹ اور کس کو ہٹ نہیں کرنا ہے وہ تو رینج دیکھتے ہیں اور رینج اس کا پہنچتا ہے

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کشیدگی، لاکھوں بھارتی بیروزگار

مجھے یقین ہے کہ اسرائیل میں اس رات کو اور اس دن خوف و ہراس تھا او راس کا جو اسپانسر ہے امریکا اس کو بھی ڈر تھا کہ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کہاں تک جا سکتا ہے اصل میں جو اسٹرٹیجک سوچ ہوتی ہے اس کے بہت سارے لیول ہیں

مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی منصوبہ بندی کیا ہے لیکن کیونکہ پاکستان کے پاس یہ دستیاب ہیں اور پاکستان کا جو بھی دشمن ہوگا جو بھی پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرے گا تو پاکستان کو پھر اختیار ہو گا کہ وہ دشمن کے خلاف کارروائی کرے

اسرائیل کے بارے میں اگر یاد ہو جب یہ ہوا پلوامہ کے بعد کا مسئلہ تو ہمارے سرکاری ذرائع نے بڑے دنوں بعد یہ بات کی کہ یہ منصوبہ بنا تھا کابل میں جس میں ”را“ اور ”اسرائیل “ شامل تھے اور ایک بڑی طاقت بھی شامل تھی

یہ بھی پڑھیں : کشمیر پر خاموش ملالہ ہولی،دیوالی تومناتی رہی

دو تین دن پہلے یہ بات کہہ چکا تھا کہ اس میں امریکا ، اسرائیل اور بھارت شامل ہیں اس سے پہلے بھی یہ بات آ ن ریکارڈ ہے کہ بھارت کے اندر بھی اور کشمیر کی اندر بھی اسرائیلی آ کر بیٹھے رہے ہیں تو کیا وہ یہاں پر جو ہمارے کشمیری مجاہدین ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے آ ئے ہیں

میرا نہیں خیال کہ پاکستان اور پاکستان کی جو لیڈر شپ کو پتہ نہیں ہے کہ دنیا میں کون ، کون پاکستان کا مخالف ہے ،کس وجہ سے مخالف ہے اور کون ہے جو یہ راستے کی چٹان کو پاش ، پاش کرنا چاہتا ہے اور کون ہے جس کو یہ پتہ ہے کہ اس چٹان کو پاش پاش کرنے سے پہلے ان کا اپنا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

(927 بار دیکھا گیا)

تبصرے