Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سسٹم پہنچ گیا،حیدرآباد میں بارش،کراچی میں آج ہوگی

قومی نیوز بدھ 28  اگست 2019
سسٹم پہنچ گیا،حیدرآباد میں بارش،کراچی میں آج ہوگی

کراچی (کرائم رپورٹر) خلیج بنگال میں بننے والا مون سون کا چوتھا سسٹم راجستھان بھارت سے سندھ میں داخل ہوگیا۔ میرپور خاص‘ تھر‘ ٹنڈو جام اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے بعد آج شام سے کراچی میں بارش شروع ہوجائے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق مون سون کا سسٹم کراچی میں جمعہ کے روز تک رہے گا لیکن پچھلے سسٹم سے بہت کمزور ہوگا۔ کراچی میں 20 ملی میٹر بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کل گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی

بعض علاقوں میں 5 سے 6 ملی میٹر بارش ہوگی‘ بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی لیکن نمی کا تناسب زیادہ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 30 ڈگری ہے اور موسم ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ رات تھر پارکر اور میرپور خاص میں 36 ملی میٹر‘ ٹنڈو جام میں 2 ملی میٹر اور حیدرآباد میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج کراچی کے متعدد علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی‘ جبکہ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں‘ شہر کا موسم خوشگوار ہے۔

(869 بار دیکھا گیا)

تبصرے