Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 22 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں کل گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی

قومی نیوز منگل 27  اگست 2019
کراچی میں کل گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی

کراچی(کرائم رپورٹر) محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شہر میں کہیں درمیانی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دبائو اور مون سون کے چوتھے سلسلے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیر کی شام ویدر ایڈوائزری جاری کی جس کے مطابق پیر کی شام سے رات تک بارشوں کا سسٹم بھارتی ساحلی مقام اڑیسہ کے بعد مدھیہ پردیش پہنچا جبکہ آج شام ہوا کا کم دبائو بھارت راجستھان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سڑکوں کےساتھ کراچی کی سیاست میں بھی غلاظت کے ڈھیر

بعد ازاں اس کے اثرات کے نتیجے میں میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ اسی سلسلے کے سبب آج شام سے کل شہر میں کہیں درمیانی اور کہیں پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے

مذکورہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے اضلاع ژوب، سبی اور قلات میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مون سون کے چوتھے سلسلے کے حوالے سے جاری کردہ پہلی ایڈوائزری میں تمام متعلقہ اداروں کو پیش گوئی کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اور قائم مقام چیف میٹرو لوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں بدھ تا جمعہ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، مون سون کا نیا سسٹم سابقہ سسٹم کے مقابلے میں کمزور ہے جس کے تحت معتدل بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری رہا

دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواو¿ں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔ منگل کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(1120 بار دیکھا گیا)

تبصرے