Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی تو معیشت کا پہیہ رک جائےگا،عبدالرزاق اگر

قومی نیوز منگل 27  اگست 2019
ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی تو معیشت کا پہیہ رک جائےگا،عبدالرزاق اگر

کراچی (رپورٹ O وسیم خان) کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی لاءاینڈ آرڈر سب کمیٹی کے ایڈوائزر معروف کاروباری شخصیت عبدالرزاق اگر نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے اگر یہ بند ہوگئی تو ملک میں بے روزگاری بڑھے گی

ملکی معیشت کا پہیہ رک جائے گا‘ عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے‘ چند لوگوں کے غلط فیصلوں کے باعث بحران پیدا ہوا‘ اس کا کوئی موثر حل نکالنا ضروری ہے‘ ٹیکس کے امور پر تاجر برادری سے فکسڈ ٹیکس مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امپورٹڈ اشیاء کے درآمدی دستاویزات چیک ہونگے

پورے ملک کی عوام اور تاجر برادری اپنا اپنا ٹیکس دیتے ہیں‘ عوام اور تاجروں کو ٹیکس چور کہنے سے پاکستان کے امیج کو دنیا بھر میں نقصان پہنچ رہا ہے‘ ٹیکس دیتے ہیں تبھی تو ملک چل رہا ہے مگر ان پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالیں

اس عمل سے کاروباری طبقہ مسائل سے دوچار ہورہا ہے‘ کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کاپیسہ فارن ایکسچینج میں پڑا ہے‘ اربوں روپیہ ڈی ویلیو ہونے سے وہ لوگ مزید پیسے والے ہوگئے جو اس ملک سے محبت کرتے ہیںاس ڈی ویلیویشن کے باعث غریب غریب ہوگئے‘ ان کا پیسہ نیچے چلا گیا۔

ان خےالات کا اظہار عبدالرزاق اگر نے قومی اخبار سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ عبدالرزاق اگر نے کہا کہ جس ملک میں عبدالرزاق داﺅد جیسی شخصیت ہو اور اُن سے کام نہ لیا جائے تو یہ بدقسمتی ہے کیونکہ عبدالرزاق داﺅد کو انڈسٹری لیول پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے

ایسے لوگوں کی ہم قدر نہیں کریں گے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہوں تو پھر ملک کس طرح ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹےزن شپ مختلف کیٹیگری میں تقسیم ہے جو کاروباری طبقے اس ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن رکھنا چاہتا ہے اس کے لئے رعایت ہونی چاہئے‘ پاکستان کا ایکسپورٹ بڑھے گا جس سے فارن ایکسچینج آئے گا اور ملک ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیا مگر جو امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری نہ ہوسکیں‘ ایک سال میں ایک بھی وعدہ وفا نہ ہوسکا‘ پاکستان دنیا کے دیگر ملکوں سے مختلف ملک ہے‘ یہاں پر اپنا بہتر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے‘ اپنے دائرے کار میں رہتے ہوئے قوانین مرتب کئے جائیں۔

کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد اور دیگر شہروں کے تاجروں میں ملکی معیشت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے‘ پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حب ہے اور فیصل آباد اس کا مانچسٹر ہے‘ اس انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے‘ لہٰذا انہیں بے روزگار ہونے سے بچایا جائے‘ یہ حکومت کی اہم ذمے داری ہے کہ وہ اس صنعت سے وابستہ لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرے۔

(2520 بار دیکھا گیا)

تبصرے