Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی اداکارائیں

قومی نیوز پیر 26  اگست 2019
سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی اداکارائیں

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے ز یادہ کمائی کرنے والی اداکارائوں کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں اداکارائوں کی فلموں کی کمائی کے علاوہ مختلف اشتہارات اور برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اورخود کے بزنس کی آ مدنی بھی شامل ہے۔

معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی سالانہ فہرست کے مطابق ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اوینجرز سیریز اوربلیک وڈو سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے رواں سال 56 ملین ڈالرز کماکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹرحسن علی شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

نامور امریکی اداکارہ، ماڈل اور کامیڈین صوفیہ ورگارا فوربز کی فہرست میں 44.1 ملین ڈالرز کماکر دوسرے نمبر پر شامل ہیں۔

امریکی اداکارہ و پروڈیوسر اور بزنس وومن ریسے ودر سپون نے رواں سال 35 ملین ڈالرز کمائے ہیں اورامیر ترین اداکارائوں میں تیسرے نمبر پرشامل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پریانکا چوپڑا کا خیرسگالی سفیرکا عہدہ خطرے میں

آ سٹریلین امریکی اداکارہ نکول کڈمین کا شمار ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ نکول کڈمین اداکارہ کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں اور اکیڈمی سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

اداکارہ نکول کڈمین نے رواں سال 34 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ، پروڈیوسر اور بزنس وومن جینیفر آ نسٹن 28 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

(2202 بار دیکھا گیا)

تبصرے