Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 15 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی کاجنگی جنون، بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا

قومی نیوز هفته 24  اگست 2019
مودی کاجنگی جنون، بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا

نیویارک (قومی اخبار نیوز ) جنگی جنونی مودی کی کشمیر میں پالیسیاں بھارتی معیشت کو لے ڈوبیں ۔ بھارت میں درجنوں بڑی کمپنیاں بند اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ۔

الیکٹرک اور دیگر کیمیکل مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنی گوریج کے چئیرمین اوی گوریج کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر حکومت نے تیزی دکھائی لیکن معیشت کو سہار ادینے کےلئے اتنی تیزی نہیں دکھائی گئی ۔

مودی کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے بھارتی صنعت کار اب رورہے ہیں ۔ گاڑیوں کی فروخت میں اکتیس فیصد کمی آچکی ہے ، آٹو انڈسٹری کے شعبے سے ساڑھے تین لاکھ افراد کی چھانٹی کی گئی ہے ۔

بینکوں کو ڈیڑھ سوارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے ۔ کافی بنانے والے کمپنی کے مالک نے کنگال ہوکر خودکشی کرلی ۔ جیٹ ائیر ویز بھی کنگال ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کشیدگی، لاکھوں بھارتی بیروزگار

ممبئی کے ایک تاجر نے بتایا کہ ان کا کاروبار تباہ ہوگیا ۔ سارئے خواب ٹوٹ چکے ہیں ۔ سرمایہ کار خوفزدہ ہوکر غیردستاویزی معیشت سے اپنا سرمایہ نکال چکے ہیں جس سے معاشی سرگرمیوں پر جمود طاری ہوچکا ہے۔

امریکی اقتصادی ماہرین نے بھی بھارت کی معیشت کے ڈائون فال کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں کساد بازاری کی آہٹ سے بھارت میں مختلف شعبوں پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت کی معیشت ڈائون اورپاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے منسلک گلمین جاش کا کہنا ہے بھارت کی معیشت میں مندی کا تسلسل اسی طرح رہا تو وہاں سے غیر ملکی کمپنیاں دوسرے ممالک میں شفٹ ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رحجان نے بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری سے روک دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اپریل اور مئی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو کر 6.8 بلین ڈالر رہ گئی ہے جبکہ گزشتہ مہینوں میں اس کا حجم 7.9 بلین ڈالر تھا۔

بھارتی ریاستیں بھی موجودہ کشیدگی سے کافی متاثر ہوئی ہیں۔جھاڑکھنڈ میں دس ہزار سے زائد صنعتی یونٹس بند ہوئے ہیں۔ ا±ترپردیش ، بہار ، آسام، مہاراشٹر،اروناچل پردیش و دیگر ریاستوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ٹویٹر اور فیس بک کو وارننگ

اب یہ لوگ اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ موڈیزنے بھارت کی شرح نمومیں اضافے کے اندازے میں کمی کر دی۔

موڈیز نے رواں سال بھارت کی شرح نمو 6.8 سے کم کر کے 6.2 فیصد کر دی،موڈیزکے مطابق عالمی معاشی نمو میں سست روی ایشیائی ایکسپورٹ پراثر انداز ہو رہی ہے ، بے یقینی کی کیفیت سرمایہ اکاری پرمنفی اثرڈال رہی ہے۔

(43 بار دیکھا گیا)

تبصرے