Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس کا فیصلہ آگیا

قومی نیوز جمعه 23  اگست 2019
جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد…..چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے احتساب عدالت کے جج ارشدملک کے مبینہ ویڈیواسکینڈ ل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ نہیں ہے کہ سپریم کورٹ ویڈیو اوراس کے اثرات میں مداخلت کرے بالخصوص متعلقہ ویڈیو کا تعلق اسلام آباد میں زیر التوا اپیل سے ہے۔

ویب سائٹ پر جاری فیصلے میں کہا گیا کہ ویڈیو لیکس کے معاملے پر ایف آئی اے نے تفتیش شروع کر دی ہے ،معاملے کی تحقیقات پر حکومت یا عدالت کی طرف سے کسی کمیشن کے قیام کی رائے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Decision about Judge Arshad Malik

چیف جسٹس نے فیصلے میں کہا کہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا، ارشد ملک لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت ہیں، وہ ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ماتحت احتساب عدالت نمبر 2 میں تعینات ہوئے ۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کو احتساب عدالت کے جج سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے، میڈیا اور فریقین فیصلے کو ویب سائٹ پر دیکھیں۔

(791 بار دیکھا گیا)

تبصرے