Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مصباح الحق ہیڈ کوچ کیلئے ”فیورٹ“

قومی نیوز جمعرات 22  اگست 2019
مصباح الحق ہیڈ کوچ کیلئے ”فیورٹ“

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کر کٹ کمیٹی سے عہدہ چھوڑ نے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دی ، کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں، درخواست ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے دوں گا۔

واضح رہے کہ انہیں سابق ہیڈ کوچ مکی آ رتھر کا جانشین بننے کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کوچنگ کورس کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پریانکا چوپڑا کا خیرسگالی سفیرکا عہدہ خطرے میں

انہوں نے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر کا عہدہ ایک ہی شخص کے پاس ہونے کی حمایت کی،مصباح کا کہنا تھا کہ اس طرح ایک فرد کو ذمہ دار ٹھہرانے اور جواب طلبی میں آ سانی ہوجائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تمام تر توجہ کیمپ پر ہے، کوچنگ اور سلیکشن کمیٹی میں سے کسی ایک کومنتخب کرنا پڑا تواس کیلئے استخارہ کرونگا۔کوشش ہے ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : حسن علی کی رسم حنا میں شاداب خان کا بھنگڑا

کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، فٹنس لیول پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ پلیئر ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکٹ ہوں گے۔

کوئی بھی لڑکا اگر فارم میں ہو گا اور کارکردگی دکھائے گا تو اس کا نام قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ضرور زیر غور آ ئے گا اور ایسا ہرگز نہیں ہے کہ قومی ٹیم کے لیے 15 لڑکوں کا انتخاب انہی لڑکوں میں سے کیا جائے گا۔

(1946 بار دیکھا گیا)

تبصرے