Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رنچھوڑ لا ئن کی سندھ یو نیورسٹی سے جامعہ کرا چی تک

تحریر و تحقیق :مختار احمد بدھ 21  اگست 2019
رنچھوڑ لا ئن کی سندھ یو نیورسٹی سے جامعہ کرا چی تک

زندہ قومیں اپنے ما ضی حال اور مستقبل سے غافل نہیں ہو تیں قوموں کی تبا ہی اس وقت ہو تی ہے جب وہ اپنے تابناک ماضی کو بھلا دیتے ہیں جو لوگ تاریخ کو بھول جا تے ہیں تا ریخ بھی انہیں بھول جا تی ہے اور پھر نہ تو ان کا ما ضی ہو تا اور نہ ہی حال مستقبل اور یہی کچھ ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے ہم نے اپنے ما ضی کو فراموش کر تے ہو ئے انگریزوں کو سب سے مہذب سب سے ترقی یافتہ قوموں میں شمار کر نا شروع کر دیا ہے مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے ہم انگریزوں سے زیادہ ترقی یافتہ اور مہذب قوم ہیں جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ جس وقت انگریز لباس اور کھا نے کے طور پر پتوں اور گھاس پوس کا استعمال کر تے تھے رہائش کے لئے غاراور آگ جلا نے کے لئے پتھر کو آپس میں ٹکرا کر آگ جلا تے تھے

ہم 5 ہزار سال قدیم موہن جودڑو جو کہ ایک تہذیب یافتہ شہر تھا اور جسے دریافت بھی ایک انگریز ماہر آثار قدیمہ سر جان مارشل نے کیا تھا اس سے ثابت ہوا کہ یہ خطہ ایک مہذب اور شائستہ قوم کی قدریں رکھتا ہے 5ہزار سال قبل در یا فت کئے جا نے والے اس شہر میں نا صرف رہنے کے لئے مکا نات ،عبادت کر نے کے لئے عبا دت گا ہیں ،با زار ،فراہمی آب اور نکا سی آب کے موثر انتظامات تھے بلکہ وہاں علمی درس گا ہوں کی بھی نشانیاں در یا فت ہو ئی ہیں جن میں سے در یا فت ہو نے والی ایک عما رت کو با قاعدہ طور پر مو ہن جودڑو کا لج کا نام دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس تہذیب و تمدن وا لے شہر جو کہ ہما را ورثہ ہے عالمی سطح پر یو نیسکو جو کہ اس وقت مغربی ممالک کے زیر اثر ہے نے بھی اسے عالمی ورثے کے ٹائٹل سے نوازا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ با بل ،عراق،ایران میں بھی تعلیمی اداروں کی واضح نشانیاں ملی ہیں ان واضح نشانیوں میں پنجاب کے علا قے سے در یا فت ہو نے والے قدیم شہر ٹیکسیلا سے ایک یو نیورسٹی کے آثار ملے ہیں جو کہ میلوں کے رقبے پر پھیلی ہو ئی تھی اور یہاں 300 سے زائد لیکچر ہا ل و دیگر سہولیات موجود تھیں

ماہرین آثار کے مطا بق اس یونیورسٹی میں 68 مضامین جس میں تجارت ،طب ،فلسفے ،سر جری سمیت دیگر شعبوں میں دنیا بھر سے آ ئے ہو ئے 10ہزار طلبہ کو 200سے زائد پروفیسرز تعلیم کے زیور سے آراستہ کر تے تھے اس یونیورسٹی کو نلندہ یونیورسٹی کے نام سے جا نا اور ما نا جا تا ہے اگر انہیں دیکھتے ہو ئے یہ کہا جا ئے کہ دنیا کی پہلی یو نیورسٹی یا علمی درسگاہیں اسی خطے میں واقع تھی تو یہ قطعی طور پر غلط نہ ہو گا کیونکہ انہیں یونیورسٹیوں کو دیکھتے ہو ئے آج دنیا بھر میں جامع الا اظہر یو نیورسٹی آف بلونگا ،یو نیورسٹی آف آکسفورڈ ،یو نیورسٹی آگ پیرس ،یونیورسٹی آف کیمبرج و دیگر قائم ہیں اور دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتی ہیں اب اگر سندھ کی با ت کی جا ئے تو کیونکہ مو ہن جودڑو اسی خطے کا حصہ تھا جہاں سب سے پہلے تعلیم کا فروغ شروع ہوا مگر کیونکہ مو ہن جودڑو قدرتی آفات کے نتیجے میں تباہ ہو گیا مگر اس کے باوجود یہاں ہر دور میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام ہو تا رہا اور تالپور دور تک یہاں مدارس اور اسکول قائم تھے جہاں تمام مذاہب کے طلبہ و طالبات تعلیم سے آشنا ہو رہے تھے

جب انگریزوں نے سندھ پر1839 میںقبضہ کیا تو کیونکہ اس وقت سندھ کے اندر تالپوروں کا نظام تعلیم را ئج تھا لہذا انہوں نے سب سے پہلے اس تعلیمی نظام کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہو ئے ختم کر دیا اورکیونکہ اس وقت کیونکہ فارسی کو سر کا ری زبان کی حیثیت حاصل تھی لہذا انہوں نے اسے ختم کر تے ہو ئے سندھی کو سر کا ری زبان قرار دے دیا اور پھر اپنی انگریزی کتا بوں کو سندھی زبان میں تر جمہ کر کے اسکولوں میں بطور نصاب استعمال کر نا شروع کر دیا اور 1841میں صدر جو کہ فو جی چھاﺅنی کا علا قہ تھا انگریز فوجیوں کے 40ویں رجیمنٹ کے لئے ایک اسکول قائم کیا لیکن اس اسکول میں صرف انگریز فو جیوں کے بچے ہی تعلیم حاصل کر سکتے تھے مقامی بچوں کے لئے یہ اسکول شجر ممنوعہ تھا اور اس کے بعد 1845میں کلکٹر کرا چی کیپٹن پریڈی کی کوششوں سے چرچ مشن اسکول جہاں با نی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدا ئی تعلیم حاصل کی قائم کر دیا اس کے بعد گو یا کرا چی شہر میں اسکولوں کے قیام میں تیزی آ گئی

کراچی گرا مر اسکول ،این جے وی اسکول ،ٹیکنیکل ہائی اسکول ،با ئی ویر جی سپا ری والا اسکول ،سینٹ جوزف کانویننٹ ہا ئی اسکول ،سینٹ پیٹرک اسکول ،ہملے اسکول منوڑہ ،گجرا تی اسکول ،محمڈن گر لز اسکول ،ہندو سندھی اسکول ،دھن پاٹ شالہ،ورنہ کو لر اسکول ،وسطا نی اسکول ،ما ما پارسی اسکول ،کراچی اکیڈمی ،ٹیچر ٹریننگ اسکول،تعلیم بالغان اور کمرشل اسکول قائم ہو گئے اور علم کے پیا سوں کی علمی پیاس بجھا ئی جا نے لگی 1887تک شہر میں تعلیم کا کو ئی اعلی ادارہ قائم نہیں تھا اور صرف میٹرک تک کی تعلیم دی جا تی تھی لہذا اس صورتحال کے پیش نظر 1887میں پہلا سندھ آرٹس کا لج قائم کیا گیا جسے بعد میں ڈی جے کا لج کا نام دے دیا گیا اور اسی کے ساتھ این ای ڈی کا لج ،ایس سی شاہا نی لاءکا لج ،داﺅ میڈیکل کا لج ،سندھ مسلم گورنمنٹ سائنس کا لج ،ایس ایم لا ءکا لج بھی قائم ہو گیا جہاں طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کی سہولیات حاصل ہو گئیں

اس وقت تک سندھ بھر میں کو ئی یو نیورسٹی قائم تھیں اور سندھ کو صوبہ بنا نے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں اس وقت ایک انگریز دانشور مسٹر جیکسن نے سندھ میں یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پیش کی جسے ہندﺅں کی مخالفت کے سبب مسترد کر دیا گیا اور پھر جب 1936میں سندھ کو صوبہ قرار دے دیا گیا تو ایک دانشور میراں محمد شاہ کی سر برا ہی میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے پھر سے کمیٹی قائم کی گئی مگر پھر یونیورسٹی قائم کر نے کی قرار دادکو مسترد کر دیا گیا لیکن تعلیم دوست لوگوں کی یونیورسٹی کے قیام کی جدوجہد کا سلسلہ جا ری رہا اور با لا آخر 1946میں سندھ یو نیورسٹی کا بل منظور کر لیا گیا اور اس طرح قیام پاکستان سے قبل 13اپریل1947کراچی کے گنجان علا قے رنچھوڑ لا ئن میں پرنسس اسٹریٹ جسے آج چاند بی بی روڈ کے نام سے جانا جا تا ہے اور جو کہ سول ہسپتال کے عقب میں واقع ہے

کرا چی گرلز کا لج کی بلڈنگ میں جہاں ماضٰ میں کبھی گورنمنٹ اسکول واقع تھا اسکول کو کوتوال والی بلڈنگ میں منتقل کر کے سندھ یو نیورسٹی قائم کر دی گئی جبکہ اس کے اطراف میں قائم قدیم بلڈنگوں جنہیں ڈاﺅ میڈیکل کا لج کے ہاسٹل کے زیر استعمال رہا میں بمبئی ،سندھ ،پنجاب و دیگر علاقوں سے آ نے والے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹل قائم کئے گئے کیونکہ اس وقت تک پاکستان کا قیام عمل میں نہیں آ یا تھا اور سندھ میں انگریزوں کی حکمرا نی تھی لہذا اس یو نیورسٹی کاپہلاچانسلر سر فرانسس مودی کوبنایا گیا جبکہ سر غلام حسین ہدایت اللہ کو وائس چانسلر اور آغا تاج محمد کو رجسٹرار مقرر کیا گیا دلچسپ با ت یہ ہے کہ اس وقت کیونکہ میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کا کو ئی وجود نہیں تھا لہذا سندھ یو نیورسٹی ہی میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا انعقاد کر واتی اور اس کے نتا ئج جا ری کر تی اس وقت کیونکہ اس شہر میں آبا دی تناسب زیادہ نہیں تھا لہذا یو نیورسٹی میں طلبہ کی تعداد بھی انتہا ئی قلیل ہوا کر تی تھی لیکن کیونکہ اس وقت کے اساتذہ کرام کی تمام تر توجہ طلبہ کو تعلیم دینے پر مر کوز ہوا کر تی تھی لہذا پڑ ھا ئی کا معیارشاندار ہوا کر تا تھا

یو نیورسٹی میں گو کہ زیادہ مضامین تو نہیں تھے لیکن اس وقت اردو ،سندھی انگریزی اور اردو لازمی مضامین میں شامل تھے اب جہاں موجودہ جامعہ کرا چی یا کرا چی یو نیورسٹی کا تعلق ہے تو جب 1951سندھ یو نیورسٹی کو حیدر آ باد ،جامشورو منتقل کر دیا گیا تو جامعہ کرا چی کو یو نیورسٹی روڈ پر اس جگہ منتقل کیا گیا جہاں ما ضی میں جنگل ،باغ ،کھیتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہو ا کر تا تھا اور یونیورسٹی کی جگہ ملیر کے باغات تک کی گزر گاہ تھی لہذا یہاںڈملوٹی کنویں کے ذریعے پا نی کی فراہمی کی جا تی تھی جس کا سلسلہ تا حال بھی جا ری ہے جبکہ اس کی نشا نی کے طور پر یو نیورسٹی کے اندر ہی لاتعداد چھوٹی چھوٹی بر جیاں موجود ہیں جن سے آج بھی پا نی کے بہا ﺅ کی آوازیں آتی ہیں جبکہ گزرگاہ کے ساتھ ساتھ کئی پتھروں کی چھوٹی چھوٹی قدیم عمارتیں بھی قائم ہیں جن کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ یہ کوٹھی نما کوٹھریاں ما ضی میں چنگی نا کے کی وصولی اور بطور حفاظتی چوکی کے طور پر استعمال کی جا تی تھی تاریخ کے مطا بق 1950میں جب یونیورسٹی ایکٹ پارلیمنٹ سے پاس ہوا تو جامعہ کرا چی کے لئے نئی جگہ تلاش کی گئی اور اس وقت کے کنٹری کلب روڈ پر 1279ایکڑ پر محیط قطعہ اراضی کو جامعہ کرا چی کے لئے الاٹ کیا گیا

ابتدا ئی ماسٹر پلان میں اس وقت یہ منصوبہ بندی کی گئی کہ اس پورے خطے کو ایجوکیشن سٹی بنا یا جا ئے اور اسی وجہ کر یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ این ای ڈی یو نیورسٹی جو کہ ماضی میں این ای ڈی کالج کے نام سے جوکہ ڈی جے کا لج کے عقب میں واقع تھی کو یو نیورسٹی کا درجہ دے کر اسی جگہ منتقل کر دیا گیا کیونکہ کراچی یو نیورسٹی تیار ہو چکی تھی لہذا اسے مرحلے وار رنچھوڑ لا ئن سے موجودہ یو نیورسٹی میں منتقل کیا گیا اور کیونکہ یہاں کلیہ فنون ،کلیہ تعلیم ،کلیہ علوم ،کلیہ علم الادویہ ،کلیہ قانون ،کلیہ طب سمیت لاتعداد شعبے قائم کر دئے گئے لہذا طلبہ و طالبات کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا اس سلسلے میں بعض مورخین رنچھوڑ لا ئن سے کراچی یو نیورسٹی کی منتقلی کی داستا نیں بھی سنا تے ہیں ان کا کہنا یہ ہے کہ جب یو نیورسٹی تیار ہو گئی تو رنچھوڑ لا ئن یو نیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ نے با قاعدہ طور پر ایک پیدل جلوس نکا لا اور ما رچ کر تے ہو ئے اس وقت کے وائس چانسلر جو کہ جلوس کے آگے آگے اپنی گاڑی پر چل رہے تھے کے ساتھ کراچی یو نیورسٹی پہنچے آج ہماری اس جا معہ کراچی کو ایک اعلی یو نیورسٹی کے طور پر جا نا جا تا ہے اس یو نیورسٹی سے لگ بھگ 145 کا لجز کا الحاق ہے اور ہر سال اس جامعہ سے 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہو کر نکل رہے ہیں اس یو نیورسٹی کی ڈگریوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا تا ہے

سندھ یو نیورسٹی جامعہ کراچی کے قیام اور اس کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے جب ہم نے مختلف ماہرین سے رابطہ کیا تو ان میں سے جامعہ کراچی میں اس وقت شماریات کے ایک پرو فیسر محترم زاہد محمود نے اس بات کی تصدیق کی کہ کراچی میں سب سے پہلے سندھ یو نیورسٹی کا قیام عمل میں آ یا اور یہ یو نیورسٹی رنچھوڑ لا ئن کے علا قے میں پہلے سے موجود قدیم عمارتوں جن میں آج کراچی گرلز کا لج کی عمارت میں یہ یو نیورسٹی قائم کی گئی جبکہ اس کے اطراف کی قدیم عمارتوں کو بطور ہاسٹل استعمال کیا گیا اور ان کے بڑے بھا ئی سید حامد محمود اس ہاسٹل کے وارڈن تھے اور انہیں ان کی سخت گیر طبیعت کے سبب اس وقت کے طلبہ جارج پنجم کے نام سے بلا تے تھے مگر کیونکہ پاکستان بنتے ہی جامعہ کرا چی کا قیام عمل میں آ گیا لہذا ان کے بھا ئی بھی جامعہ کراچی منتقل ہو گئے اور یو نیورسٹی کے اندر اسٹاف کا لو نی میں ملازمین کے لئے بنا ئے جا نے والے مکا نات میں سب سے پہلے انہیں یہ مکان الاٹ کیا گیا جہاں وہ آج بھی رہائش پذیر ہیں جامعہ کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا یہ تھا کہ ابتدا میں یہاں جنگل ہی جنگل تھا جس کے خاتمے کے باوجود ذرخیز زمین ہو نے کے نا طے یہاں چاروں طرف ہر یا لی ہی ہر یا لی تھی اور خونخوار جانوروں کے علاوہ چھوٹے موٹے جانور بھی دکھا ئی دیتے تھے جبکہ خاص موسم میں یہاں بہر بوٹی جو کہ جامنی کلر کا مخملی کیڑا ہوتا ہے کی بہتات ہوتی تھی اور اسٹاف کا لو نی کے بچے اس سے کھیلا کر تے تھے

انہوں نے اپنے دفتر میں کرا چی کے پرا نے ماسٹر پلان دکھا تے ہو ئے رنچھوڑ لا ئن کی سندھ یو نیورسٹی کی جگہ دکھا نے کے ساتھ ساتھ یہ وضاحت بھی کی کہ کیونکہ رنچھوڑ لا ئن ایک گنجان آبادی تھی لہذا کسی طور پر یو نیورسٹی کے لئے مناسب نہیں تھی لہذا اسے مد نظر رکھتے ہو ئے سندھ یونیورسٹی کے حیدر آباد منتقلی کے بعد اسے کل کے کنٹری روڈ اور آج کے یو نیورسٹی روڈ کی موجودہ جگہ پر منتقل کیا گیا اور کیونکہ ماسٹر پلان کے مطا بق اس کے تمام رقبے کو ایجوکیشن سٹی کے نام سے استعمال کر نے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لہذا اسی کے پیش نظر این ای ڈی یو نیورسٹی کو اس کے پڑوس میں منتقل کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید پروگرام بھی تر تیب دئے گئے تھے مگر اس پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنا یا جا سکا اس حوالے سے اردو یو نیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے پرو فیسر ڈاکٹر سعید عثما نی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قیام پاکستان سے چند ماہ قبل یو نیورسٹی ایکٹ منظور کر لیا گیا تھا لہذا سندھ یو نیورسٹی کو عارضی طور پر رنچھوڑ لا ئن کے علاقے میں لب سڑک پر پتھروں کی قدیم عمارتوں میں قائم کیا گیا مگر جگہ کی تنگی کے سبب یہ یونیورسٹی اس وقت بالکل قابل استعمال نہیں رہی جب بھا رت سے ہجرت کر کے پاکستان آ نے والے مہا جرین کے بچوں کا اضافہ ہوا لہذا اسے جلد ہی موجودہ جامعہ کراچی منتقل کر دیا گیا اور وہ دن کراچی کے طلبہ و طالبات کے لئے انتہا ئی خوشی کا دن تھا لہذا وہ پیدل ہی رنچھوڑ لا ئن سے کراچی یو نیورسٹی جو کہ 12 میل کی دوری پر تھی جلوس کی شکل میں گئے اور اسی پراس وقت کے اخبارات میں با قاعدہ طور پر کا لم چھا پے گئے جن کا عنوان شہر سے 12 میل دور تھا

یو نیورسٹی کے حوالے سے شہر کراچی کی تاریخ پر کتاب لکھنے والے مصنف عثمان دموہی نے کچھ اس طرح اظہار خیال کیا کہ ماضی میں رنچھوڑ لا ئن جہاں ہر طبقے کے لوگ آ باد تھے سندھ یو نیورسٹی قائم کی گئی جس سے یہاں کے طلبہ کو اعلی تعلیم حاص کر نے کا موقع ملا جس سے اس علاقے کے نو جوانوں نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا یا اور سلاوٹہ برادری جو کہ رنچھوڑ لا ئن گزدر آ باد کے پرا نے واسی ہیں اور جو کہ پیشے کے اعتبار سے سل بٹے کوٹنے کے ساتھ ساتھ پتھروں کی عمارت تعمیر کر نے کے فن میں اپنا ثا نی نہیں رکھتے کے کئی نو جوانوں نے اسی یو نیورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ایک اور محقق سید نعمت اللہ بخاری کا کہنا یہ تھا کہ ان کے والد رائل انڈین نیوی میں تھے اور وہ قدیم ترین اوجھا سینی ٹوریم کے نزدیک ہی رہائش پذیر تھے لہذا انہیں مو جودہ جامعہ کراچی کو ما ضی میں دیکھنے کا قریب سے موقع ملا اس وقت یو نیورسٹی کے اطراف میں جنگلات اور چاروں طرف ہر یا لی ہر یا لی تھی اور کیونکہ یہاں کھیتی باڑی کے کام ہو تے تھے لہذا انگریز سر کار نے زرعی زمینوں کے حدود تعین کر نے کے لئے یہاں چھوٹی چھوٹی بر جیاں جو آج بھی یو نیورسٹی کے اندر موجود ہیں بنا رکھی تھیں جس سے لوگوں کو اس بات کا پتا چلتا تھا کہ ان کی زمین کہاں سے کہاں تک ہے

ویسے تو کراچی یو نیورسٹی ،سندھ یو نیورسٹی کی رنچھوڑ لائن سے حیدر آباد منتقلی کے بعد ہی مر حلے وا ر منتقلی کی گئی تھی اور ابتدا میں آرٹس لا بی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کا قیام عمل میں آ یا تھا مگر 1956-1957 کے بعد جامعہ کراچی میں مکمل طور پر تعلیمی سر گر میاں بحال ہو گئی تھیں اسی حوالے سے آثار قدیمہ کے سابق ڈائریکٹراور ماہر آثار قدیمہ قاسم علی قاسم نے تبصرہ کر تے ہو ئے کہا کہ رنچھوڑ لا ئن کو اس بات کا اعزاز حاصل تھا کہ سب سے زیادہ تعلیمی درسگاہوں کے ساتھ ساتھ پہلی لائبریری جسے نیٹو لائبریری کے نام سے جا نا جا تا تھا اسی علاقے میں قائم ہو ئی اور سندھ یو نیورسٹی کا قیام کا اعزاز بھی اسی علاقے کو حاصل ہوا نیز اس علاقے کو اس بات کا بھی اعزاز حاصل رہا کہ جب بھارت سے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی ایک بڑی تعداد نے سندھ کی جا نب ہجرت کی تو انہیں سندھ یو نیورسٹی اور اس کے ہاسٹل کی پرا نی بلڈنگوں میں نا صرف ٹہرا یا گیا بلکہ ان کی بھر پور طریقے سے مہمان نوازی بھی اسی علاقے کے مکینوں کے حصے میں آئی

انہوں نے موجودہ جامعہ کراچی کے علاقے کو ایک قدیم ترین علاقہ قرار دیا ان کا کہنا یہ تھا کہ ما ضی میں جب یو نیورسٹی کے سامنے اور ایک کیمپس کے اطراف میں کھدائی کی گئی تو یہاں سے پتھر کے آخری دور کے اوزار اور نوادرات دریافت ہو ئے جس سے اس جگہ کی قدامت کا اندازا پتھر کے آخری دور سے لگا یا گیا مگر کیونکہ یہاں جامعہ کراچی کی تعمیرات ہو چکی تھی لہذا اس پر مزید تحقیق نہیں ہو سکی سندھ یو نیورسٹی کی تاریخ کے حوالے سے ایک ضعیف العمر شخص سید سخاوت الوری جو کہ شعبہ صحافت سے بھی تعلق رکھتے ہیں نے اپنے تجر بات کی روشنی میں بتا یا کہ رنچھوڑ لا ئن میں کراچی گرلز کا لج کی جگہ جہاں ما ضی میں سندھ یو نیورسٹی قائم تھی اس سے قبل وہاں ایک سر کا ری اسکول قائم تھا جس میں وہ تعلیم حاصل کر تے تھے مگر پھر اس اسکول کو سول ہسپتال کے عین سامنے کوتوال بلڈنگ کے اسکول منتقل کر دیا گیا جہاں انہوں نے بقیہ تعلیم حاصل کی انہوں نے کہا کہ ما ضی میں یہ کو ئی پر رو نق علاقہ نہیں تھا بلکہ یہاں بڑے بڑے میدان قائم تھے جہاں مہاجرین کو بسا یا گیا تھا جبکہ سول ہسپتال کا مر دہ خا نہ جو کہ آج اندر کی جا نب موجود ہے ما ضی میں ایک گول پتھروں کی عمارت جو کہ چاند بی بی روڈ پر ہی واقع تھا لہذا خوف کے باعث لوگ اس کے سامنے سے گزر نے سے بھی گھبراتے تھے ۔

(251 بار دیکھا گیا)

تبصرے