Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حسن علی کی رسم حنا میں شاداب خان کا بھنگڑا

قومی نیوز منگل 20  اگست 2019
حسن علی کی رسم حنا میں شاداب خان کا بھنگڑا

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی رسم حنا کی تقریب دبئی میں ہوئی جس کےلئے حسن علی نے سبز کرتا اور سفید شلوار پہن رکھی تھی

شاداب خان سمیت مہندی میں شریک حسن علی کے دوست گہرے اورنج رنگ کے کرتوں میں نظر آ ئے۔

یہ بھی پڑھیں : حسن علی نے شادی کےلئے چھٹی مانگ لی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کانکاح بھارتی شہری سامعہ خان سے آ ج دبئی میں ہوگا۔دبئی میں ہی ہونے والی مہندی کی تقریب میں حسن علی کے دوستوں اور کرکٹر شاداب خان نے خوب ہلہ گلہ کیا

شرکاءنے بھنگڑے بھی ڈالے۔رسم حنا کی تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی اور چائنیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کا ”پاکستانی ہیرو“ ۔۔۔ سید نجم حسن

دبئی میں حسن علی اور سامعہ خان کا فوٹو شوٹ بھی ہوا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جارہی ہیں۔

(1967 بار دیکھا گیا)

تبصرے