Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کی ٹویٹر اور فیس بک کو وارننگ

قومی نیوز منگل 20  اگست 2019
پاکستان کی ٹویٹر اور فیس بک کو وارننگ

اسلام آباد (قومی اخبار نیوز) کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھانے والے سوشل اکاﺅنٹس کی بندش پر نوٹس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے متعلقہ اداروں نے اس معاملے پر ٹوئٹر اور فیس بک سے رابطہ کرکے وارننگ دی ہے کہ اگر جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا تو پاکستان میں ان کی سائٹس پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل باجوہ خطے کے سب سے اہم فوجی لیڈر

کئی صحافیوں اور اہم شخصیات سمیت سینکڑوں پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس ٹوئٹر اور فیس بک انتظامیہ نے بند کردیئے جبکہ متعدد کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

میڈےا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئیٹ کیاگیا ہے کہ کشمیر کی حمایت میں بولنے والے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو بند کیا جارہا ہے‘ جبکہ پاکستانی حکام نے ان اکاﺅنٹس کی بندش کا معاملہ فیس بک انتظامیہ کے سامنے اُٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسام ،40 لاکھ مسلمانوں کو قید کرنے کی تیاریاں

رپورٹ کے مطابق ان اکاﺅنٹس کی بندش کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز میں انڈین ملازمین کی بڑی تعداد کام کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات انہیں بتائیں جنہیں فیس بک یا ٹوئٹر نے معطل کئے ہیں۔

(1070 بار دیکھا گیا)

تبصرے