Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امپورٹڈ اشیاء کے درآمدی دستاویزات چیک ہونگے

قومی نیوز اتوار 18  اگست 2019
امپورٹڈ اشیاء کے درآمدی دستاویزات چیک ہونگے

اسلام آباد (قومی اخبارنیوز) فیڈرل بورڈ آ ف ریوینیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آ ر نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت لوکل مارکیٹوں میں دستیاب بیرون ملکی اشیاءکے درآ مدی دستاویزات کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔

کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت ایف بی آ ر کو قانونی اختیار حاصل ہے جس کے مطابق ایف بی آ ر صارفین کو بیچی جانے والی بیرون ملکی اشیاءکی تصدیق کے لئے فروخت کنندہ سے درآ مدی دستاویزات کو طلب کر سکتاہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2019سے ایف بی آ ر کی خصوصی مشترکہ ٹیمیں تمام بڑے شہروں کے بڑے شاپنگ علاقوں کا دورہ کریں گی اور بیرون ملکی اشیاءکے درآ مدی دستاویزات چیک کریں گی۔ اس مشق کو تاجروں کے خلاف چھاپوں کا نام نہ دیا جائے بلکہ اس کاروائی کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کی تصدیق کر لی جائے کہ بیرون ملکی اشیاءکے درآ مدی دستاویزات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیڑھ ارب آ بادی پر” جوہری تلوار“ لٹکنے لگی

ابتدائی طور پر اس مشق کو تجرباتی طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ ٹیموں کی سربراہی تجربہ کار افسر کے سپرد کی جاے گی۔ موقع پر درآ مدی دستاویزات کی فراہمی نہ ہونے پر دوکاندار کو مہلت دی جائے گی کہ وہ مقررہ وقت تک دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ممبر کسٹمز آ پریشنز اور ممبر آ ئی آ ر آ پریشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مشترکہ ٹیموں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں اور تمام مشق کی نگرانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ادارے ناکام،کراچی آلائشوں کاشہربن گیا

ڈائریکٹر جنرلز کسٹمز (انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن) اور ڈائیریکٹر جنرل آئی آر (انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن)کو اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے۔

مشترکہ ٹیموں سے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایت کو تاجران ایف بی آ ر کی ہیلپ لائن 772-772-111 یا ای میل Helpline@fbr.gov.pkپر درج کراسکتے ہیں۔ یہ اقدامات سمگلنگ کی روک تھام میں معاون ثابت ہوں گے اور ملکی معیشت اور صنعتی سرگرمیوں کو مزید نقصانات سے بھی بچائیں گے۔

(1858 بار دیکھا گیا)

تبصرے