Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں، رانی مکھرجی

قومی نیوز هفته 17  اگست 2019
کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں، رانی مکھرجی

اسلام آباد(قومی اخبار نیوز)بھارت کی معروف فلمی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہاکہ مودی نے لاکھوں کشمیریوں کوپنجرے میں قیدکرکے ان کے حقوق سلب کردئیے ہیں

کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کے لیے مسلمان نہیں انسان ہوناکافی ہے ،اگر آج ہم نے کشمیریوں کے لیے آواز بلند نہ کی تو کل ہماری باری آئے گی اورہمارے ساتھ بھی کوئی کھڑا نہیں ہوگا۔

مودی کی حکومت میں ہجوم کامسلمانوں کوقتل کرنا،لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے واقعات ،خوف اور نفرت بڑھ رہی ہے یہ کس قسم کی آزادی ہے ؟۔

یہ بھی پڑھیں : حسن علی نے شادی کےلئے چھٹی مانگ لی

سوشل میڈیاپر بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی مقبوضہ کشمیرکی صورت حال اور اپنی حکومت پر برس پڑیں۔

اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہجوم کی طرف سے لوگوں کوقتل کرنا اور اجتماعی زیادتی مودی کی حکومت میں عام ہوگئی

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کا ”پاکستانی ہیرو“ ۔۔۔ سید نجم حسن

ہرروز ہجوم کی طر ف سے مسلمانوں کو قتل اور نوجوان لڑکیوں سے اجتماعی زیادتیاں کی جارہی ہیں اس قسم کابھارت ہمیں نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر مظالم ہورہے ہیں اور میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں اگر میں آج بھی ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی توکل جب مجھ پر ظلم ہوگا تو میری مددکو بھی کوئی نہیں آئے گا۔

رانی مکرجی نے پاکستانیوں کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان جائوں اور پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملوں۔

(2395 بار دیکھا گیا)

تبصرے