Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈیڑھ ارب آ بادی پر” جوہری تلوار“ لٹکنے لگی

قومی نیوز هفته 17  اگست 2019
ڈیڑھ ارب آ بادی پر” جوہری تلوار“ لٹکنے لگی

کراچی(قومی اخبار نیوز)مقبوضہ جموںو کشمیر کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں جنگی جنون عروج پر ہے،جنوبی ایشیا کے دونوں ممالک کی ڈیڑھ ارب آ بادی پر جنگی سائے منڈلا رہے ہیں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے متعلق بیان نے خدشات پیدا کردیے ہیں، پاکستان اور بھارت دنیا میں سب سے بڑاجوہری فلیش پوائنٹ ہے ،سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا تھا کہ کشمیر دنیا کی سب سے خطرناک جگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ” ڈیتھ آف انڈیا“ پر دستخط

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو خدشہ ہے کہ یہ جوہری تصادم کی شکل اختیار کر جائے گی، جس کے نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں بھی اثرات ہوں گے۔

سویڈن کے تھنک ٹینک سپری کے مطابق رواں برس کے آ غاز پردنیا کے نوممالک کے پاس 13865 جوہری ہتھیار تھے، بھارت کے پاس 130 سے 140 جب پاکستان کے پاس140سے150جوہری وارہیڈز ہیں۔ دونوں ممالک کے پاس طویل فاصلے کے میزائل بھی ہیں۔

2014 کے ایک مطالعے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اگر جوہری جنگ ہوئی اوراس میں پندرہ کلو ٹن کے ایک سو بم استعمال ہوئے تودو کروڑ دس لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، ان دھماکوں سے50لاکھ ٹن دھواں فضا میں داخل ہوگا اوزون کی جھلی بری طرح متاثر ہو گی

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مندوب کی ہوائیاں اڑ گئیں

دھماکوں کے اثرات سے ماحولیاتی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں زمین کا درجہ حرارت اتنا سرد ہوجائے گا جو ہزار سال قبل تھا اور آ ئندہ کئی سالوں تک زمین کا درجہ حرارت سرد رہے گا، جس سے دو ارب افراد فاقہ کشی کا شکار ہو سکتے ہیں جسے ماہرین’ عالمی جوہری قحط‘ کا نام دیتے ہیں۔

موسم سرما مزید ڈھائی ڈگری ٹھنڈا اور موسم گرم کا درجہ حرارت چار ڈگری تک گر جائے گا۔ درجہ حرارت کو معمول پر لانے میں25سال لگیں گے، ماہرین کے نزدیک یہ محدود علاقائی جنگ کہلائے گی مگر اس کے اثرات دنیا بھر میں ہوں گے۔

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے