Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

قومی نیوز جمعه 16  اگست 2019
کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

کراچی ….. کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے اسپیل کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں پھر سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں طوفانی بارش ، سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں پھر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں حالیہ طوفانی بارش کے اثرات اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تاحال صاف نہ ہونےکےسبب شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

(407 بار دیکھا گیا)

تبصرے