Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کے ٹکڑے ہونے لگے

قومی نیوز جمعه 16  اگست 2019
بھارت کے ٹکڑے ہونے لگے

نئی دہلی/ چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بڑی غیر مسلم شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ناگا لینڈ حکومت نے کہا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگا لینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی لاک ڈاﺅن ختم کرکے دیکھ لے، ایمنسٹی

بھارت نے 1947ءمیں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگا لینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔ اسی لیے ناگالینڈ کی وفاقی حکومت 14 اگست 2019ءکو اپنا 72 واں یوم آزادی منایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ابھی نندن کا طیارہ جام کر دیا، ہندوستان ٹائمز

پورے ناگا لینڈ میں یوم آزادی کی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ خالصتان تحریک کے حامی بھارت کا مستقبل کا نقشہ سامنے لے آئے‘ نقشے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے۔

میڈےا رپورٹ کے مطابق نقشے میں بھارت کو درجنوں چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ بہت جلد بھارت ٹوٹ جائے گا اور خالصتان الگ ملک بنے گا جبکہ مکمل کشمیر اور جموں کی وادی بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکاروں والے اشتہارات بند

خیال رہے کہ یہ نقشہ بھارتی پنجاب میں موجود خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ بعض بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورت حال میں مودی سرکار میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اقلیتوں پر مزید پابندیوں کے لئے غور کیا جارہا ہے۔

(1137 بار دیکھا گیا)

تبصرے