Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی لاک ڈاﺅن ختم کرکے دیکھ لے، ایمنسٹی

قومی نیوز جمعه 16  اگست 2019
مودی لاک ڈاﺅن ختم کرکے دیکھ لے، ایمنسٹی

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاﺅن ختم کیا جائے

مودی سمجھتے ہیں کشمیر سے متعلق فیصلے کو عوام کی حمایت حاصل ہے تو وہ لاک ڈاﺅن ختم کرکے دیکھ لے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکاروں والے اشتہارات بند

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بند پڑا ہے اور بھارت آزادی منارہا ہے ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ، اس موقع پر کشمیر کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی جاری کردی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت اپوزیشن کے سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو قید کرنے پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری مقبوضہ وادی میں مواصلات کا نظام بند کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(980 بار دیکھا گیا)

تبصرے