Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یوم سیاہ کی 10 لاکھ ٹویٹس کا نیا ریکارڈ قائم

قومی نیوز جمعه 16  اگست 2019
یوم سیاہ کی 10 لاکھ ٹویٹس کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آ باد(قومی اخبار نیوز)بھارتی یوم آ زادی پر پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں دنیا بھر سے 10لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے 15 اگست بھارتی یومِ آ زادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بھارتی یوم آ زادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکاروں والے اشتہارات بند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی جب کہ اس مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آ زادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بھارتی یوم آ زادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں ایک ملین سے زائد ٹویٹس کی گئیں جو کسی بھی مہم کے دوران کی جانے والی ٹویٹس میں نیا ریکارڈ ہے۔

ٹویٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیا۔

(133 بار دیکھا گیا)

تبصرے