Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہوش حیات کیلئے عالمی اعزاز

قومی نیوز جمعرات 15  اگست 2019
مہوش حیات کیلئے عالمی اعزاز

ناروے: حکومت ناروے کی جانب سے معروف اداکارہ مہوش حیات کو حسن کار کردگی کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ناروے کے شہر اسلو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں حکومت نارووے کی جانب سے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر حسن کار کردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حمائمہ ملک خود پر ہونیوالے ظلم کیخلاف بول پڑیں

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اوسلو میں ہونے والی امن سے وابستہ تقریب میں موجود مہمانوں اور ناروے کی قابل احترام وزیر اعظم میڈم ارنا سولبرگ کی موجودگی میں خطاب کرنے کا موقع ملا۔

مہوش حیات نے کہا کہ تقریب میں مجھے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے بہترین تقریب میں امن کے فروغ میں سنیما کے کردار پر بات کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ محبت کو فروغ دینے کی بجائے نفرتوں کو پروان چڑھا رہا ہے اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کو ولن دکھانے کی کوشش کر رہا ہےجیسا کہ وہ کرتے آرہے ہیں۔انہیں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ان کے نزدیک قوم پرستی اہم ہے یا پر امن مستقبل۔

(2392 بار دیکھا گیا)

تبصرے