Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کینیڈا کا ”پاکستانی ہیرو“ ۔۔۔ سید نجم حسن

قومی نیوز بدھ 14  اگست 2019
کینیڈا کا ”پاکستانی ہیرو“  ۔۔۔  سید نجم حسن

کراچی(قومی اخبارنیوز) کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد کینیڈین سید نجم حسن کا ایک اور کارنامہ ،فوڈ بینک قائم کرکے کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کا نام روشن کردیا سیدنجم حسن فرسٹ ملٹی کلچرل فری پبلک آﺅٹ دور لائبریری کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کے حامل تھے ساتھ ہی پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک بار پھر انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک نئے قسم کا فوڈ بینک( کمیونٹی فری آﺅٹ ڈور فوڈ بینک )کا افتتاح کیا ہے اس فوڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند لوگوں تک کھانے کی رسائی کو آسان بنایا گیا ہے ، صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اجیت دووَل کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا

فوڈ بینک میں طویل عرصے تک محفوظ رہنے والی اشیاءکو رکھوایا گیا ہے یہ 24گھنٹے کھلارہے گا اس کی کوئی فیس یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں اس کا مقصد جزائے خیر ہے یعنی جب آپ کو ضرورت ہے لے جائیں اور جب آپ چاہیں جھوڑ جائیں، افتتاحی تقریب میں صوبے کی کنوینر اور صوبائی اور وفاقی وزیر کونسلر اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اورنجم الحسن کی حوصلہ افزائی کی ۔

یہ بھی پڑھیں : سرینگر جنگی علاقے سے مختلف نہیں،بی بی سی

اس سے قبل پاکستانی سید نجم حسن نے کینیڈا میں لوو وید ہیومینٹی ایسوسی ایشن نامی تنظیم بنائی جس کا مقصد مختلف تہذیبوں کو قریب لانا ہے۔پاکستان کے شہری سید نجم حسن کینیڈا میں زیر مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوشش کررہے ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ایسوسی ایشن لوو ود ہیومینٹی بنائی جس کا مقصد نئے امیگرینٹس کیلئے معلوماتی سیمینار کا انعقاد کروانا، بے روزگار افراد کیلئے روزگار کے مواقع اور امداد وغیرہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد سید نجم حسن نے چھ سال کی انتھک محنت کے بعد کتابیں جمع کیں تاکہ لوگوں کو پاکستان کے کلچر اور مثبت پہلو سے روشناس کرایا جاسکے اور ایک ملٹی کلچرل منی لائبریری بنائی۔ اس لائبریری سے ہر کوئی کتابیں لے سکتا ہے اور مستفید ہوسکتا ہے اور اس بات کا اعتراف کئے بغیر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو بھی نہ رہ سکے۔ انہوں نے اپنے سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے لیٹر میں نجم حسن اور ان کی ایسوسی ایشن کی خدمات کا اعتراف کیا جبکہ کینیڈا کے چھ مئیرز کی طرف سے بھی لوو وید ہیومینٹی کو ایوارڈز دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بندوقوں کے سامنے آ ئین پڑھنے والی لڑکی بہادرقرار

سید نجم حسن نے یونیورسٹی آ ف کراچی سے ہی اپنی بیچلرز اورماسٹرز کی ڈگریاں لیں۔ 2000 سے 2009 تک سعودیہ میں ایک ملٹی نیشنل ادارے میں کام کیا۔ 2009 میں کینیڈا آ گئے۔ ادھر پہنچ کر گلوبل مارکیٹ کے ساتھ یونیورسٹی آ ف فریڈرکٹن سے ایم بی اے کیا۔ گذشتہ 9 سال سے کینیڈا میں کمیونٹی سروس کے لئے اپنے آ پ کو وقف کر رکھا ہے۔

پچھلے سال کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک تنظیم بنائی البرٹا میں بے گھروں کے لیئے، بے روزگاروں کے لیئے، سینئرز کے لئے اپنی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بہت سارے پروگرام کئے۔

یہ بھی پڑھیں : تجارت ختم ہونے سے بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا

سید نجم حسن نے ”قومی اخبار“ کو بتایا کہ ہماری یہ تنظیم”لوودہیومنٹی ایسوسی ایشن“ایک نان پرافٹ ایسوسی ایشن ہے جو ایک سال پہلے میں نے اور چند دوستوں نے اپنی رضاکارانہ ِخدمات کینیڈین سوسائٹی کو پیش کرنے کے لیے بنائی ،ہم نے گذشتہ ایک سال میں کمیونٹی کیلئے کافی کام کئے ہیں جن میں نیو امگرینٹس کے لئے مختلف معلوماتی سیمینارز، بے روزگاروں کے لئے سیمینار ، کافی ود سینئرز، بے گھر لوگوں کی مدد کی اور اب فوڈ بینک بھی لوگوں کی مدد کرے گا۔

(517 بار دیکھا گیا)

تبصرے