Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی جھنڈاہندوﺅں نے دیا

قومی نیوز جمعه 09  اگست 2019
دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی جھنڈاہندوﺅں نے دیا

اسلام آ باد (ویب ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران مختلف پارٹیوں سے وابستہ ارکان نے قومی اسمبلی کے ایوان میں یوم آ زادی کی مناسبت سے بڑے قومی جھنڈے کی تنصیب پر اسپیکر اسد قیصر کو مبارک باد دی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوارن پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رمیش کمار ونکوانی نے ایوان میں نصب کئے گئے قومی جھنڈے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آ زادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحفے میں دیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا پاکستان کا جھنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بندوقوں کے سامنے آ ئین پڑھنے والی لڑکی بہادرقرار

پاکستان ہندو کونسل نے قومی اسمبلی کو 40 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا پاکستان کا قومی جھنڈا تحفے میں دیا ہے۔ اس جھنڈے کو دنیا کو سب سے بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز حاصل ہے

پاکستان کے قومی پرچم کی مناسبت سے سبز اور سفید غباروں سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا۔اس جھنڈے کی تیاری میں کم و بیش 60 ہزار غبارے استعمال ہوئے جبکہ اس کی تیاری اور اسے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تین درجن سے زائد اسٹاف کی مدد حاصل کی گئی

جھنڈے پرپر 20 لاکھ روپے لاگت آ ئی کسی بھی ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنا بڑا جھنڈا قومی اسمبلی میں تیار کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا طارق جمیل کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ

یہ جھنڈا اپنے سائز کے اعتبار سے اپنی مثال آ پ ہے اسی لیے اسے گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ اس جھنڈے کو اسمبلی ہال کے مرکزی دروازے کے ساتھ لگایا گیا ہے جہاں یہ جھنڈا چھت سے زمین تک کا ایریا کور کرتا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دونوں دن ایوان کی دیوار پر لگا یہ بہت بڑا قومی پرچم ارکان کی توجہ کا مرکز بنارہا ‘ارکان پارلیمنٹ نے قومی پرچم کے ساتھ سیلفیاں اور گروپ فوٹوز بنائے۔

(767 بار دیکھا گیا)

تبصرے