Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حجاج کرام مکہ پہنچ گئے ،آج رات منیٰ جائیں گے

صابر علی بدھ 07  اگست 2019
حجاج کرام مکہ پہنچ گئے ،آج رات منیٰ جائیں گے

مکہ مکرمہ …….. پاکستان سمیت دنیا بھر سے حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچ گئے جس کے بعد حج آپریشن مکمل ہو گیا۔گزشتہ رات سے مدینہ منورہ میں مقیم 12لاکھ کے لگ بھگ حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچ گئے ،اب العزیزیہ،الخالد یہ،شوقیہ،ابو جندائل،بطہ قریش اور دیگر علاقوں میں مقیم حجاج کرام اورقریبی علاقوں سے بھی آنے والے لوگوں کا مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں جانے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔

حجاج کی آج بدھ کی رات سے منیٰ منتقلی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔رات کے وقت سعودی ہیلی کاپٹر حجاج کرام کی فضائی نگرانی کرتے ہیں،خود گورنر مکہ مکرمہ نے بھی ان انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش میں ڈینگی کا سب سے بڑا حملہ

ترجمان العمار حبیب الرحمن کے مطابق امسال تقریباً 35 لاکھ سے زائد حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

جو گزشتہ سال سے 15 لاکھ زیادہ ہیں۔سخت گرمی کے پیش نظر حجاج کرام نے دھوپ سے بچنے کے لئے چھتریاں خریدنا شروع کر دی ہیں۔

(791 بار دیکھا گیا)

تبصرے