Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رااورآئی بی چیفس کا مودی کومشورہ

قومی نیوز منگل 06  اگست 2019
رااورآئی بی چیفس کا مودی کومشورہ

نیویارک(قومی اخبارنیوز ) بھارتی حکومت کے گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کے سربراہ سمنت کمار گوئل اور انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ اروند کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کو بتایا کہ پاکستان کے آپریشن کے نتائج خطرناک ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی بدحالی کے باوجود پاکستان نے اپنے نیوکلیئر پروگرامپر کوئی کمپرومائز نہیں کیا اور اس کے نیوکلیئر اثاثوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے

اگر موجودہ کشیدگی کے ماحول میں بھارتی افواج کوئی آپریشن کرتی ہیں تو اسکے نتائج خطرناک برآمد ہو سکتے ہیں اور ردعمل بہت سخت آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کا امریکہ سے متعلق پالیسی بدلنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں را کے سربراہ سمنت کمار گوئیل نے کہا عالمی ادارے کہہ رہے ہیں 2025ءتک پاکستان 250 ایٹمی ہتھیار بنا لے گا لیکن میرے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان جس تیزی سے اپنے نیوکلیائی اثاثوں میں اضافہ کر رہا ہے وہ 2030ءتک 300 خطرناک بم بنا لے گا اور اس کے لیئے چین اسکی بھرپور مدد کر رہا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا تھاکشمیر پر صدر ٹرمپ نے جو موقف اختیار کیا ہے اس پر ہمیں تشویش ہے ، انکے بیانات سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے ، اگر ہم نے آرٹیکل 370 اور 35A کو تبدیل نہ کیا تو کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل جانے کا خدشہ ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور مرکزی سیکرٹری داخلہ راجیو گوبا نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی کرنا پڑے کشمیرکے آئین اور قانون کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری گنیش کمار نے موقف اختیار کیا آرٹیکل 370 تبدیل کرنے سے کشمیر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے اور پاکستان کالعدم تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیئے پھر سرگرم کر سکتا ہے جس سے کشمیر میں موجود فورسز پر حملے ہو سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں بھی سیاست دان جیل نہیں جاتے

پاکستان عالمی برادری کو بتائے گا کہ بھارتی فورسز کی بیجا طاقت کی وجہ سے کشمیری ہتھیار ا±ٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں، پاکستان ایک تیر سے دو شکار کرنے کے لیئے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کریگا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزارت دفاع کیا-19 2018کی سالانہ رپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستان اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے ساتھ نیوکلیائی ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخیرے میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

پاکستان میں جامع اور متوازن اقتصادی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہو رہا ہے لیکن اسکے باوجود حکومت نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر اپنے نیوکلیائی منصوبے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔

(880 بار دیکھا گیا)

تبصرے