Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کردیا

قومی نیوز منگل 06  اگست 2019
چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کردیا

بیجنگ (قومی اخبارنیوز)امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

امریکی اسٹاک رواں ہفتے کے پہلے روز سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کافیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیاہے۔

چین نے پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآ ن کی قدر میں مزید کمی کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کیلئے فضائی حدود پھر بند کرنے پر غور

تمام تر صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاﺅ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی، امریکا نے چین کو کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرنے والا ملک قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بارش کا نیا سسٹم کل کراچی آسکتاہے

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک آ ئے گا

ہو سکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے، مزید ٹیکسز اور تجارتی پابندیوں کا خدشہ ہے۔

(802 بار دیکھا گیا)

تبصرے