Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قادیانیوں کیخلاف فیس بک ’’پروفائل فریم ‘‘غائب

ویب ڈیسک جمعه 02  اگست 2019
قادیانیوں کیخلاف فیس بک ’’پروفائل فریم ‘‘غائب

اسلام آ باد … فیس بک نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے ایسے صارفین کے پروفائیل فریم ( ڈی پیز) کو ہٹا دیا ہے جو پاکستان میں رہنے والی قادیانی برادری کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت بحث و مباحثے اور بڑھتے ہوئی نفرت کی وجہ بن رہا تھا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ پروفائل فریم ( ڈی پیز ) کو اس لئے فلٹر کیا جارہا ہے تاکہ صارفین وہ فریم لگائیں جس کا کوئی مقصد ہو،مثلا تہوار، چھٹی وغیرہ، فیس بک کا مذید کہنا تھا کہ ہٹائے گئے فریم پروفائل ہمارے قوانین کی خلاف تھے اور وہ بڑی تیزی سے پھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات

فیس بک کے ترجمان کے مطابق اب ایسے پروفائل فریم فیس بک پر نہیں ہونگے۔فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی فیس بک صارفین کی طرف سے ایسے وقت میں ان پروفائل فریم میں تیزی آ ئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں قادیانیوں کے لیڈروں سے ملاقات کی جس میں ایک کا تعلق پاکستان سے تھا۔

قادیانیوں کو پاکستان میں غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے اور ان پر اپنے آ پ کو مسلمان کہنے پر پابندی ہے ایسا کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔فیس بک نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب 19 کروڑ فیس بک اکاو?نٹس بند کئے ہیں جبکہ اس سے دہری تعداد کے برابر گزشتہ سال فیس بک اکائونٹ بند کئے تھے۔

(304 بار دیکھا گیا)

تبصرے