Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانوی ارکان پارلیمنٹ چوہوں سے سخت پریشان

ویب ڈیسک جمعرات 01  اگست 2019
برطانوی ارکان پارلیمنٹ چوہوں سے سخت پریشان

کراچی … برطانوی پارلیمنٹ میں چوہوں کی بہتات سے ارکان پارلیمنٹ شدید پریشان ہیں اور کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مسئلہ حل ہونے کی بجائے صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین اور پارلیمنٹ اسٹاف نے تاریخی چیمبرز میں گلیو بورڈز نصب کر دیے ہیں تاکہ چوہے ان سے چپک جائیں اور انہیں پکڑ کر ٹھکانے لگایا جائے۔

ارکان پارلیمنٹ کی پریشانی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ چوہوں کی بہتات صرف ایوان ہی نہیں بلکہ کینٹین میں بھی موجود ہے۔ حکام نے بین الاقوامی ماہرین طلب کرنے اور ایوان میں چوہوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بلیاں لانے کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیما مالنی کی جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیاست دانوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے قومی خزانے سے ایک لاکھ 11 ہزار برطانوی پائونڈز (2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد روپے) خرچ کیے لیکن اس کے باوجود پارلیمنٹ سے چوہے نہ نکال سکے۔ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، چوہوں کا مسئلہ بدتر ہوتا جا رہا ہے، یہ کینٹین میں موجود ہیں۔

(561 بار دیکھا گیا)

تبصرے