Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلوچستان حکومت کیخلاف بھی تحریک لانیکا اشارہ

قومی نیوز جمعرات 01  اگست 2019
بلوچستان حکومت کیخلاف بھی تحریک لانیکا اشارہ

اسلام آباد … اپوزیشن جماعتوں کے چیئر مین سینٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں چیئر مین سینٹ کے خلاف 60ووٹ آئیں گے ، چیئرمین کی تبدیلی کے بعد بلوچستان حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میر ی اور شبلی فراز کی ملاقات میں تحریک واپس لینے کی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کے بعد بلوچستان میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی گنجائش موجود ہے ، صوبائی حکومت میں اختلافات پہلے سے ہی ہیں ، ہمیں حکومت کے خلاف کامیابی مل سکتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا صادق سنجرانی کے انتخاب کے وقت نواز شریف نے رضا ربانی کا نام تجویز کیا تھا لیکن زرداری نہیں مانے ، ہماری جنگ سنجرانی نہیں حکومت کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمشیددستی کاانوکھا احتجاج ، سرمنڈوالیا

نجی ٹی وی کے مطابق حاصل بزنجو کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے مریم نواز کو اسلام آباد میں دئیے جانے والے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔مریم آج عشائیے میں شرکت کرینگی۔

(185 بار دیکھا گیا)

تبصرے