Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم نواز کے غیر ملکیوں کیساتھ تعلقات کی تفصیلات طلب

قومی نیوز جمعرات 01  اگست 2019
مریم نواز کے غیر ملکیوں کیساتھ تعلقات کی تفصیلات طلب

اسلام آ باد … قومی احتساب بیورو نے حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے ان چار غیر ملکیوں کے ساتھ بزنس ریلیشن کی تفصیلات مانگ لیں جو مبینہ طور پر مختلف ممالک سے شریف فیملی کے اکائونٹس میں لاکھوں روپے بھیجتے تھے ،ان شہریوں کا تعلق یو اے ای، سعودی عرب اور برطانیہ سے ہے

اینٹی کرپشن کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق ان کے شریف خاندان سے پچھلے ایک عشرے سے کاروباری تعلقات ہیں۔ ان میں یو اے ای کے سعید سیف بن جبار السعودی، برطانیہ کے شیخ ذکاالدین ، سعودی عرب کیہانی احمد جم جوم اور یو اے ای کے نصیرعبد اللہ لوتاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین بھی امریکی ثالثی کا حامی

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیب پہلے ہی لوتاہ کے خلاف اربوں روپے کے جعلی اکائونٹس سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں مبینہ طور پرپیپلز پارٹی کی سینئر قیادت ملوث ہے، لوتاہ اس وقت مفرور ہیں۔نیب نے مریم نواز سے شمیم شوگر ملز اور سی ایس ایم میں ان کے شیئرز کی بابت بھی پوچھا ہے۔

(230 بار دیکھا گیا)

تبصرے