Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی بچے کے منہ میں 550 دانت

ویب ڈیسک جمعرات 01  اگست 2019
بھارتی بچے کے منہ میں 550 دانت

نئی دلی… بھارت میں 7 سالہ بچے کے منہ میں 21 قدرتی دانتوں کے علاوہ 526 اضافی دانت بھی موجود ہیں جنہیں سرجری کے ذریعے نکال دیا گیا ہے تاہم یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں چینائی کے رہائشی 7 سالہ بچے روندر ناتھ کے منہ میں قدرتی دانتوں کے علاوہ 526 دانت موجود تھے، یہ اضافی دانت ایک جھلی میں ڈھکے ہوئے تھے اور بظاہر نظر نہیں آ رہے تھے۔

بچے کو 3 سال کی عمر سے نچلے جبڑے میں سوجن کی شکایت تھی جو رفتہ رفتہ بڑھ رہی تھی اور اس میں تکلیف بھی بہت زیادہ تھی۔ بچے کے والدین نے گھریلو ٹوٹکوں کے کار آ مد نہ ہونے پر ماہر امراض دندان سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک دن میں 35 کروڑ درخت،ایتھوپیا کا ریکارڈ

سرجن کا کہنا ہے کہ ایکس ریز اور سی ٹی اسکین کی جانچ پڑتال سے بچے کے نچلے جبڑے میں ایک تھیلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جسے آ پریشن کے ذریعے نکال دیا گیا، تھیلی کا وزن 200 گرام تھا اور اس میں 526 نئے دانت موجود تھے۔

معالجین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاص قسم کی بیماری ہوتی ہے جس کا علاج عمومی طور پر سرجری کرکے اضافی دانتوں کو باہر نکال دینا ہوتا ہے۔

(123 بار دیکھا گیا)

تبصرے