Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ

قومی نیوز بدھ 31 جولائی 2019
بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ

کراچی…سپرہائی وے کے ڈی اے اسکیم 33 کے۔ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس کے بعد گرڈ اسٹیشن کو بند کردیا گیا۔

پانی داخل ہونے سے گرڈ اسٹیشن میں موجود مشینری کو نقصان کا خدشہ ہے۔ پاک فوج کے دستے، کے الیکٹرک اور ضلعی انتظامیہ پانی روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات

بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا خطرہ ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرڈ اسٹیشن کے اندر سکشن پمپ نصب کردیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے دونوں بڑے صنعتی علاقوں لانڈھی اور کورنگی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گ

ڈاپ، ملیر، ملیرکینٹ، گلستان جوہر اور کاٹھور کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ کھوکھراپاراور شاہ فیصل کالونی کی بھی بجلی غائب ہوسکتی ہے جبکہ اسکیم 33، گلشن معمار اور احسن آ باد کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

(201 بار دیکھا گیا)

تبصرے