Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم، حسن، حسین نوازکی طلبی

قومی نیوز بدھ 31 جولائی 2019
مریم، حسن، حسین نوازکی طلبی

لاہور…پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سوا گھنٹہ تفتیش کی۔تفتیشی ٹیم نے 1985کے کاغذات رکھے اور نواز شریف سے تفصیلات پوچھیں، نوازشریف نے جواب دیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے، یہ 34 سال پرانے کاغذات ہیں مجھے کچھ یاد نہیں۔

دوسری جانب نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے دفاتر پر چھاپہ مارا اور اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ نیب لاہور نے آ ج مریم نواز، انکے بھائیوں حسن اورحسین نواز اور کزن عبدالعزیز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں آ ج طلب کررکھا ہے۔

علاوہ ازیں اسحق ڈار کیخلاف آ مدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لئے، سابق وزیر خزانہ کے مختلف بینک اکائونٹس سے ضبط شدہ 50 کروڑ روپے کی رقم صوبائی حکومت کو منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف سے نیب کی ایک گھنٹہ تفتیش

جبکہ سرکاری تحویل میں لیا گیا بنگلہ نیلام کرنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ادھر نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں 2 ارب 12 کروڑ روپے پر مشتمل پہلی پلی بارگین منظور کرلی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنومین نیٹکس، سندھ نوری آ باد پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، سندھ نوری آ باد پاور کمپنی لمیٹڈ فیز 2 کے ڈائریکٹرز اور ملزم آ صف محمود اور عارف علی سرکاری افسران اور دیگر کی ملی بھگت سے سندھ میں بجلی کی پیداواری منصوبوں میں کرپشن، اضافی شرح میں ملوث پائے گئے۔

(221 بار دیکھا گیا)

تبصرے