Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کو برباد کیا جارہا ہے، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک بدھ 31 جولائی 2019
کراچی کو برباد کیا جارہا ہے، خالد مقبول صدیقی

اسلام آ باد… وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت برباد کیا جارہا ہے، جبکہ وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی 11سال سے اقتدار میں ہے انہوں نے شہر کوتباہ کر دیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی چلتاہے تو ملک پلتا ہے، 5ہزار ارب جس نے ٹیکس کی مد میں دیئے ہیں اس کو دس سال میں 100ارب سے بھی کم ملے ہیں، کل ہم اپنی آ نکھوں کے سامنے گھروں کوخود ڈوبتا ہوا دیکھ ر ہے تھے

منگل کووفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ کراچی کی آبادی 3کروڑ ہے اور پیپلزپارٹی نے گیارہ سال میں دس بسیں چلائی ہیں ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سندھ حکومت کے پاس چلا گیا ہے، کراچی کا کچرا اٹھانے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ نے رکھی ہوئی ہے، آ ج بھی بدحالی کے باعث کراچی کو وفاق کا بجٹ 65فیصد اور سندھ کو 97 فیصددیا جاتا ہے،کراچی نے گیارہ سالوں میں پونے دو ہزار ارب سندھ حکومت کو دیئے ہیں،ہمارا پیسہ تو سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی نہیں لگا

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں جلسہ بہترین، خطاب ڈی چوک والا

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی 11سال سے اقتدار میں ہے انہوں نے شہر کوتباہ کر دیا ہے۔ادھرقومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ بارشوں میں شہر ڈوبنے کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، حیدرآباد کے لاکھوں شہری حکومتی و انتظامی نااہلی کے باعث گھروں میں محصور ہیں۔

حیدرآباد میں ایاز لطیف پلیجو نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹائی ٹائو ن، ماروی ٹائو ن اور گلستان سجاد سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے برساتی پانی کی نکاسی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا، سڑکیں اور راستے تالاب بنے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآبادمیں 2 دن قبل 188 ملی میٹر بارش کے بعدگزشتہ شام موسلادھار بارش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

(117 بار دیکھا گیا)

تبصرے