Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کا امریکہ سے متعلق پالیسی بدلنے کا فیصلہ

قومی نیوز بدھ 31 جولائی 2019
بھارت کا امریکہ سے متعلق پالیسی بدلنے کا فیصلہ

واشنگٹن… بھارت نے امریکہ کے بارے میں اپنی خارجہ پالیسی کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ امریکہ کی وجہ سے چین ، ایران، روس اور وینزویلا سے لیکر ایشیا اور سمندری علاقے کی حد بندی تک بھارتی خارجہ پالیسی کو واشنگٹن کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا۔

بھارتی ا سکالر سدھارتھ وردراجن کے مطابق امریکہ نے بڑی چالاکی سے اپنے مقاصد کیلئے بھارت کو استعمال کیا۔چاہے ایران پر دبائو بڑھانا ہو، روس کے ساتھ بڑھتی کشیدگی ہو یا چین کے ساتھ کولڈ وار کی سی صورتحال، اصل میں اس خطے میں پاکستان مضبوط ہوا ہے۔ بھارت کی پاکستان کیلئے سخت پالیسی خود بھارت کے مفاد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ننھی پاکستانی کوہِ پیما کا نیا عالمی ریکارڈ

پروفیسر ہوزے راویرہ نے کہا پاکستان نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے فارن پالیسی کو اہمیت دی اور اسمیں وہ کامیاب رہا۔ آئندہ چین، روس، پاکستان، ترکی اور ملائیشیا ملکر اقتصادی بلاک بنانے کی راہ پر گامزن نظر آئیں گے۔

تاجیندر نیجر کا کہنا تھا امریکہ اور بھارت کے درمیان سردمہری کو کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے سفارتی حکام رابطے میں ہیں۔

(619 بار دیکھا گیا)

تبصرے