Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ بھارت سے ناراض، تیور خطرناک

ویب ڈیسک منگل 30 جولائی 2019
ٹرمپ بھارت سے ناراض، تیور خطرناک

واشنگٹن… نامور امریکی صحافی ایلن فریڈمین نے اپنی حالیہ نئی کتاب ڈیموکریسی ان پیرل ، ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ بھارت سے ناراض ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے بھارت کے حوالے سے تیور بڑے خطرناک لگ رہے ہیں جس سے مودی اور ان کی حکومت مشکلات میں گھر سکتی ہے۔

مصنف کتاب میں لکھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو شکایت ہے کہ بھارت ایک طرف تو انکے دشمن ایران اور روس کے ساتھ فرینڈشپ کو مضبوط کر کے انکے ساتھ دفاعی اور دیگر کاروباری سمجھوتے کر رہا ہے اور دوسری طرف وہ ہم سے بھی خیر کی اْمید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تین تلوار میدان جنگ بن گیا

دونوں ممالک کے درمیان پائی جانیوالی یہ ٹریڈ وار بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ صدر کے دماغ میں اگر ایک چیز بیٹھ جائے تو اسکو نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ شروع میں تو انکا رویہ بھارت کے ساتھ بڑا دوستانہ تھا لیکن یکایک سب کچھ اْلٹ ہو گیا۔

نریندر مودی نے سمجھ لیا تھا کہ ٹرمپ بھی اوبامہ ثابت ہونگے لیکن ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں سے بھارت کی تمام اْمیدوں پر پانی پھر گیا ہے اگر بھارت نے دوسروں سے دفاعی معاہدے کرنے کی کوشش کی تو پھر امریکہ کا ردعمل بہت سخت ہو گا۔

(623 بار دیکھا گیا)

تبصرے