Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکس فائلرز 15 سے بڑھ کر 22 لاکھ ہوگئے

قومی نیوز منگل 30 جولائی 2019
ٹیکس فائلرز 15 سے بڑھ کر 22 لاکھ ہوگئے

اسلام آباد … وفاقی حکومت کی ٹیکس بیس بڑھانے کی کوششوں کے نتیجہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7لاکھ 15 ہزار 987 کاریکارڈ اضافہ ہواہے ، دستیاب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد وشمار کے مطابق 29جولائی 2019 کو شام پانچ بجے تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالے افراد کی تعداد 21لاکھ 94ہزار141تک پہنچ گئی

اس میں آن لائن اور مینول دو نوں اقسام کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالے شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق 21لاکھ 94ہزار141ٹیکس دہندگان میں سے ساڑھے سات لاکھ افراد تنخواہ دار ٹیکس دہندگان ہیں ان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین شامل ہیں، ایک لاکھ کمپنیاں ( ایسوسی ایشنز آ ف پرسنز ) ہیں

حالیہ ایمنسٹی سکیم کے دوران بھی 35ہزار سے 40ہزار تک نان فائلر ز نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے اور اس سے بھی ٹیکس بیس میں اضافہ کرنے میں مدد ملی ، ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ایک لاکھ کمپنیوں میں سے 60ہزار کمپنیاں ٹیکس گوشوارے جمع کراتی ہیں باقی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

ٹیکس سال 2018کیٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 2اگست تک ہے، ایف بی آ ر ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ دواگست2019 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد 22لاکھ سے بڑھ جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں بھی سیاست دان جیل نہیں جاتے

فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو(ایف بی آ ر)نے دونئی اسکیمیں شروع کرنیکافیصلہ کیاہے جن میں سے ایک 5000اور10000روپے کے سہ ماہی بنیادوں پر فکس ٹیکس کے دوسلیب کیساتھ چھوٹے ریٹیلرزکیلئے ہے،حکومت چاہتی ہے کہ لاکھوں چھوٹے ریٹیلرز کوٹیکس سسٹم میں لایاجائے

اس کامطلب ہے کہ ایف بی آ رسالانہ بنیادوں پر 20000 اور 40000روپے کے فکس ٹیکس کیساتھ آئیگی اور ان سمال ریٹیلرزکیلئے پیچیدہ ٹیکس ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئی دوسری ضرورت نہیں ہوگی،دوسری اسکیم 50ملین ، 75ملین اور 100ملین ٹرن اوور کیساتھ ہول سیلرزکیلئے متعارف کرائی جائیگی اور انکاٹیکس بھی انکے سالانہ ٹرن اوورکے حساب سے فکس ہوگا

دونوں سکیموں کامسودہ آ ج بروزمنگل جاری کیاجائیگا تاکہ اس پر عوامی ان پٹ حاصل کی جائے جبکہ دونوں سکیموں کی وفاقی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری لی جائیگی،چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے رابطہ کرنے پربتایاکہ ایف بی آ ر نے چھوٹے ریٹیلرزکیلئے دوسکیمیں تیارکی ہیں مگراس کو لانچ کرنے سے پہلے اس پر عوامی ان پٹ حاصل کرینگے۔

(2074 بار دیکھا گیا)

تبصرے