Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کے الیکٹرک سپریم کورٹ کو بھی بجلی فراہمی میں ناکام

قومی نیوز منگل 30 جولائی 2019
کے الیکٹرک سپریم کورٹ کو بھی بجلی فراہمی میں ناکام

کراچی …کراچی میں بارش کے دوران کے الیکٹرک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سمیت دیگر عدالتوں کو بھی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ‘ طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک حکام کو سپریم کور ٹ کراچی رجسٹری میں طلب کیاگیا‘ڈپٹی جنرل منیجرنے فیڈرز ٹرپ ہونے کا جواز پیش کردیا

سندھ ہائی کورٹ میں اسٹینڈ بائی جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی‘ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈشیڈنگ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ کے الیکٹرک نے بارش کے دوران روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘شہربھر کی طرح عدالتوں کو بھی بجلی سے محروم رکھا

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس فائلرز 15 سے بڑھ کر 22 لاکھ ہوگئے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںطویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک حکام کو فوری طورپر طلب کیا گیاجس پر ڈپٹی جنرل منیجر کے الیکڑک سپریم کورٹ پہنچے اور رجسٹرار آفس کو بتایاکہ بارش کے باعث فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں اسی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈشیڈنگ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔معزز عدالت میں فالٹ آیا تھا جس کو بروقت درست کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں بجلی بحال ہے۔

(402 بار دیکھا گیا)

تبصرے