Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تین تلوار میدان جنگ بن گیا

قومی نیوز پیر 29 جولائی 2019
تین تلوار میدان جنگ بن گیا

کراچی …. کلفٹن تین تلوار کے قریب وزیر بلدیات کے کیمپ آفس پر فکس اٹ کی جانب سے کچرا پھینکنے پر پیپلز پارٹی اور فکس اٹ کے کارکنان کے درمیان جھگڑے میں ہاتھا پائی ،پتھرائو اور لاٹھی ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا ،علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپاتے ہوئے فکس اٹ کے بانی سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا

جبکہ تصادم کے نتیجے میں ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اس دوران بدترین ٹریفک جام رہا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین تلوار کے قریب فکس اٹ کے کارکنان کچرا ٹرکوں میں بھر لیکر آئے اور وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باعث وہ کچرا پھینک نہ سکے اس وقت تک پیپلزپارٹی کے کارکنان موجود نہیں تھے

پولیس کے مطابق کچھ دیر کے بعد فکس اٹ کے کارکنان جب دوبارہ کچرا پھینکنے آئے تو پیپلز پارٹی کے 100سے150کارکنان جمع تھے جہاں پہلے دونوں گروپ کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور پولیس کی موجودگی میں ہی دونوں پارٹیوں کے کارکنان میں جھگڑا شروع ہوگیا ایک دوسرے کو مکے اور لاتوںسے نوازا اور اسہی دوران پتھراو ¿ بھی شروع ہوگیا اورلاٹھی ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

یہ بھی پڑھیں : درزی کی بیوی اور 2 بچے بے دردی سے ذبح

پولیس کے مطابق دونوں گروپ جھگڑے کی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے اس لئے انھوں نے اپنی گاڑیوں سے ڈنڈے نکالے تھے پولیس کی بھاری نفری نے انکے درمیان کافی حد تک بیچ بچاو ¿ کی لیکن لاٹھی اورپتھرسے ایس ایچ او آرام باغ اکمل اور ڈی ایس پی فرئیر اعظم بلوچ زخمی ہوئے جبکہ مذکورہ دونوں پارٹیوں کے کارکنان بھی زخمی ہوئے

زخمیوں کو جناح اور نجی اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کی نے بھی لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا اس اطلاع ڈی آئی جی سائوتھ ، ایس ایس پی و دیگر اعلی افسران ،ڈی سی سائو تھ اور سیاسی شخصیت بھی تین تلوار پہنچ گئی،

اس واقعے کے بعد فکس اٹ کا بانی عالمگیر خان چند کارکنان کے ساتھ تین تلوار پر آکر پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے عالمگیر کو حراست میں لے لیا س دوران فکس اٹ کے کارکنان اور عالمگیر پولیس سے جھگڑا اور دھکے دینے لگے جس پر پولیس نے چند کارکنان کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور عالمگیر کو ایک بھی اہلکارنے تھپڑ لگا کر موبائل میںڈال دیا اورآرام باغ تھانے منتقل کردیا

(287 بار دیکھا گیا)

تبصرے