Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بارش کا سلسلہ شروع ، ہنگامی حالت نافذ

راؤ عمران اشفاق پیر 29 جولائی 2019
بارش کا سلسلہ شروع ، ہنگامی حالت نافذ

کراچی……. آج صبح سے شہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ آج شام ، منگل اور بدھ کو طوفانی بارش ہوگی‘ شہری اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

کراچی میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا‘ اسپتالوں میں 4 روز کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی۔ آج صبح محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ بھارتی شہر راجستھان سے آنے والا مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہےاور کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

آج بروز پیر، منگل اور بدھ کو شہر میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ ان بارشوں کا مون سون کے سسٹم سے تعلق نہیں‘ یہ سمندر میں ہوائیں چلنے سے لوکل سسٹم بن رہا ہے۔

آج صبح بارش شروع ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی‘ 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی معمول پر نہیں آئی تھی۔

بارش کے باعث شارع فیصل‘ ایم اے جناح روڈ‘ یونیورسٹی روڈ‘ صدر‘ کورنگی روڈ سمیت اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا بارش سے شہری نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے بعد شہری اداروں میں ایمرجنسی نافذ کرکےعملے کو طلب کرلیا گیا ہے‘ جبکہ اسپتالوں میں بھی 4 روز کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نشیبی علاقوں میں سیلاب کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر میں 40 سے زائد فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آج صبح دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

آج صبح ایدھی ویلفیئر کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ طوفانی بارش کے امکان کے مطابق انہوں نے اپنے ادارے میں 70 ایمبولینسوں کو اسٹینڈ ٹو کردیا گیا جبکہ ایدھی شعبہ بحری خدمت کمیٹی کے رضاکار نشیبی علاقوں میں موجود ہوں گے جبکہ خوراک‘ ادویات کا بندوبست بھی کیاگیا ہے۔

قبل ازیں میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وسط اور اپر جنوبی حصے میں مون سون سسٹم کے تحت تیزبارش متوقع ہے اور 28 سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔

(753 بار دیکھا گیا)

تبصرے