Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ جھوٹ نہیں بولتے،امریکی مشیر

ویب ڈیسک جمعرات 25 جولائی 2019
ٹرمپ جھوٹ نہیں بولتے،امریکی مشیر

واشنگٹن …امریکی صدر کے معاشی مشیر لیری کڈلو نے کشمیر میں ثالثی پر بھارتی تردید مسترد کردی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر ثالثی بیان پر چیختے چلاتے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ خود سے کوئی باتیں نہیں گھڑتے، وہی کہا جو کہنا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی مشیر لیری کڈلو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر معاملے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نہ تو بلاوجہ کوئی بات کرتے ہیں اور نہ ہی خود سے گھڑتے ہیں، انہوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔

لیری کڈلو نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ صحافی نے ان سے پوچھا کہ صدر ٹرمپ کے مطابق نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی درخواست کی لیکن انڈیا اس بات کی تردید کر رہا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے غلط بیانی کہہ کر سوال پوچھنا توہین آ میز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ خود سے کوئی بھی بات بیان نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

لیری کڈلو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیںکرتے، میرے خیال میں یہ بہت نامناسب سوال ہے، میں اس سے دور رہنا چاہتا ہوں، میں اس کا جواب دہ نہیں ہوں، جان بولٹن، پومپیو اور صدر خود اس کے بارے میں بتائیں گے، میں اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔

ادھربی بی سی کے مطابق ٹرمپ کے ثالثی سے متعلق بیان پر بھارتی اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود مودی کو ئی براہ راست تردیدی بیان نہیں دیں گے‘ کیونکہ انہیں پتا ہے کہ اس کے جواب میں پھرٹرمپ ٹوئٹر پر کیا کچھ کہہ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اگر نریندر مودی خود پارلیمان میں آکر یہ کہتے ہیںکہ بھائی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ صدر ٹرمپ نے پوری کہانی خود گھڑی ہے تو بس اندازہ ہی لگایاجاسکتا ہے۔ کہ ٹرمپ جواب میں ٹوئٹر پر کیا کچھ کہہ سکتے ہیں۔

اسی لیے یہ بات تقریباً طے ہے کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے سفارتکار ہی محتاط زبان استعمال کرتے ہوئے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

(821 بار دیکھا گیا)

تبصرے