Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بارش سے بجلی کانظام پھر بیٹھ گیا

ویب ڈیسک جمعرات 25 جولائی 2019
بارش سے بجلی کانظام پھر بیٹھ گیا

کراچی…. کراچی میں رات گئے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔آج صبح مون سون کا سسٹم بھارتی گجرات سے سندھ میں داخل ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آ ئندہ ہفتے سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے، بارش کے نئے بننے والے سسٹم سے 29 اور 30 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد اور 26 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔دن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد رات کو بادل برس پڑے، وقفے وقفے سے 2 گھنٹے تک ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں گرمی کی نئی لہرشروع

کراچی میں گزشتہ روز دن بھر دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد رات میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، لیاقت آباد، عائشہ منزل اور دیگر علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں۔

بارش کے باعث ناظم آباد، کورنگی، ملیر، گلستان جوہر بلاک 19، کھارادر، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(522 بار دیکھا گیا)

تبصرے