Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگائی پر حکومت کیخلاف غم وغصے میں اضافہ

قومی نیوز جمعرات 25 جولائی 2019
مہنگائی پر حکومت کیخلاف غم وغصے میں اضافہ

کراچی … عام انتخابات 2018 میں عمران خان کے اقتدار میں آ نے کے تقریباً ایک سال بعدماضی کے کرکٹ ہیرو اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف غم وغصے میں اضافہ ہورہا ہے، نیا پاکستان تعمیر کرنے ،اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے وعدے سے لیکر ’’گھبرانا نہیں ‘‘تک کا سفر ، ایک سال میں روپے کی قدر 30 فیصد تک گری، افراط زر 9 فیصد، شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گیا

تجزیہ کاروں نے ملکی صورتحال جوہری دھماکوں کے بعد عالمی پابندیوں سے بھی بدترقرار دیدی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں آ سمان تک پہنچ چکی، گذرتے دن ملک غریب ہورہا ہے، شہریوں کیلئے گزارا کرنا مشکل ہوگیا۔

عمران خان ایک مشکل ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں اور وہ جنوبی ایشیائی ملک کی معیشت کو مشکل حالات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا ہوگا،روپے کی قدرگرے گی

پاکستان میں گزشتہ عام انتخابات پچھلے برس پچیس جولائی کو ہوئے تھے۔ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے وعدے یہ تھے کہ وہ اقتدار میں آ کر ایک نیا پاکستان‘ تعمیر کرے گی اور ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی تاہم اب ووٹرز کو یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں اور ان سے بار بار کہا جارہا ہے کہ ’’انہیں گھبرانا نہیں ہے ‘‘حکومت کو مالی ادائیگیوں کے عدم توازن کی صورت میں ایسے بحرانی حالات کا سامنا رہا، جو مسلسل اربوں ڈالر کے نئے بیرونی قرضوں کے حصول کی وجہ بنے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کی قدر میں 30فیصد تک گر چکی ہے اور افراط زر 9فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اس میں ممکنہ طور پر مزید اضافہ ہورہا ہے۔

(533 بار دیکھا گیا)

تبصرے