Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

60ہزار کی موٹرسائیکل پر 20ہزار کا ٹیکس

ویب ڈیسک جمعرات 25 جولائی 2019
60ہزار کی موٹرسائیکل پر 20ہزار کا ٹیکس

کراچی… وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 17 ہزار‘رکشے کی 7 ہزار روپے بڑھ جائیگی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلئے خط لکھا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اِس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس گاڑی کے بجائے سیٹ کے حساب سے ہوگا

خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین کرلیا ہے جس کے تحت جائیدادوں کی قیمت میں 66 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

(1546 بار دیکھا گیا)

تبصرے