Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غیرمعیاری سہولیات‘ عازمین حج پریشان

صابر علی بدھ 24 جولائی 2019
غیرمعیاری سہولیات‘ عازمین حج پریشان

مکرمکرمہ…. مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج شدید پریشان‘ ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولت نہ ہونے سے حرم شریف جانا مشکل ہوگیا‘ پاکستانی حکام کی جانب سے عازمین حج کو حرم شریف آمدورفت کے لئے بنایا گیا شٹل سروس کا نظام مؤثر ثابت نہیں ہوسکا۔ بیشتر عازمین حج حرم شریف جانے کے لئے ٹیکسی میں جانے پر مجبور۔

واضح رہے کہ عازمین حج کو حرم شریف آمدورفت کے لئے 24 گھنٹے شٹل سروس چلانے کا نظام بنایا گیا جس کے تحت 2 بسوں کے ذریعے عازمین حج کو حرم شریف جانا اور واپس اپنی رہائش آنا پڑتا ہے‘ تاہم بیشتر عازمین حج کو ایک ہی بس کے ذریعے حرم شریف لانے اور لے جانے کا نظام بنایا گیا جس کے تحت عازمین حج کو حرم شریف کے گیٹ سے بہت دور اُتار دیا جاتا ہے اور عازمین حج کو چڑھائی کے ذریعے حرم شریف تک جانا پڑتا ہے جو بزرگ‘ بیمار اور خواتین کے لئے انتہائی مشکل ہے جس کے سبب بیشتر پاکستانی عازمین حج نے حرم شریف جانا چھوڑ دیا ہے اور بعض ٹیکسی کے ذریعے آمدورفت کررہے ہیں‘ پاکستانی عملہ اس حوالے سے کوئی مناسب جواب دینے کو تیار نہیں ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ سعودی حکومت کے حوالے کررہے ہیں‘ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ مکہ میں ایک ماہ قیام کے دوران سب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ پانچوں وقت کی نماز حرم شریف میں ادا کرے اور خانہ کعبہ کا طواف کرے جبکہ ٹرانسپورٹ کے ناقص نظام کی وجہ سے عازمین حج کا ایک وقت کے لئے بھی حرم شریف جانا مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا عمران سے آداب کے مطابق مصافحہ

دوسری جانب تمام تر شکایات کے باوجود 3 ٹائم کا کھانا بھی انتہائی نامناسب اور غیرمعیاری دیا جارہا ہے جس کے باعث بیشتر عازمین حج بیمار پڑرہے ہیں۔

عازمین حج نے اس صورت حال پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب تو وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن مکہ مدینہ آنے والے عازمین حج پر حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کی کوئی توجہ اور دلچسپی نہیں ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم کی ساری دلچسپی اور توجہ صرف امریکہ کا دورہ کرکے امریکہ کو خوش کرنے اور امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنے پر ہے۔

عازمین حج کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ میں جلسے سے خطاب کرنے کے بجائے مکہ آئیں جہاں 2 لاکھ پاکستانی عازمین حج ان کے منتظر ہیں کہ وہ انہیں مکہ میں قیام کے دوران اور حج کے موقع پر مناسب سہولتیں دلوائیں۔

(668 بار دیکھا گیا)

تبصرے