Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں 27،28 جولائی کو بارش کا امکان

قومی نیوز بدھ 24 جولائی 2019
کراچی میں 27،28 جولائی کو بارش کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ آج شام بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا آج شہر میں حبس کی صورتحال رہے گی جبکہ شام میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں گرمی کی شدت کم‘ بجلی بحران جاری

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(472 بار دیکھا گیا)

تبصرے