Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ کی باڈی لینگویج بہتر تعلقات کا بتارہی تھی

ویب ڈیسک منگل 23 جولائی 2019
ٹرمپ کی باڈی لینگویج بہتر تعلقات کا بتارہی تھی

کراچی(قومی اخبار نیوز)ماہر بین الاقوامی امور معید یوسف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات اور افغانستان میں پاکستان کی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں،بھارت امریکا تعلقات حالیہ دنوں میں کچھ اچھے نہیں ہیں عمران خان کے دورے سے ایک ہفتہ قبل بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے ہندوستان میں یہ تاثر گیا کہ اب امریکا پاکستان کی حمایت کررہا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا عمران خان کے کردار کو سراہنا ایک بہت بڑی بات ہے، 4سال بعد پاک امریکا تعلقات میں بات چیت کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے، لوگ کہتے تھے مینار پاکستان کا جلسہ جنرل پاشا نے بھر دیا ہے واشنگٹن میں جلسہ کس نے بھر دیا اپوزیشن بتائے۔

یہ بھی پڑھیں : گوتم گمبھیر اورشاہد آفریدی پھر آمنے سامنے

معروف تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ امریکا میں انتخابات ہونے جارہے ہیں ٹرمپ انتظامیہ کو لازمی عوا م کو بتانا ہے کہ انہوں نے کیا ڈیلیور کیا؟ اس کیلئے انہیں اپنی فوج افغانستان سے نکالنی ہے

بالکل اسی طرح پاکستان کے معاشی حالات بھی اس بات کا تقاضہ کررہے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں جو کہ ایف اے ٹی ایف،آ ئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حوالے سے کافی اہم ہیں۔دوسری طرف یہ بات بھی اہم ہے کہ کیا ہم وہ سب ڈلیور کرسکتے ہیں۔

(91 بار دیکھا گیا)

تبصرے