Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان مقبول ترین وزیراعظم ،ٹرمپ نے بھی کہہ دیا

ویب ڈیسک منگل 23 جولائی 2019
عمران خان مقبول ترین وزیراعظم ،ٹرمپ نے بھی کہہ دیا

واشنگٹن (قومی اخبارنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔

پیر کو اوول آ فس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا، انہوں نے پاکستانی عوام کو باصلاحیت قرار دیا اور اپنے پاکستانی دوستوں کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اورملالہ پسندیدہ شخصیات

پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان متعدد بار غیر رسمی اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور امریکی صدر نے پاکستانی صحافیوں کے سوالات کے بھی مفصل جواب دیئے اور ان کی بھی تعریف کی۔

میری اور عمران کی نئی قیادت آ ئی ہے ، پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈر ہے ، عمران سے ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں۔

(201 بار دیکھا گیا)

تبصرے