Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیر پر ثالثی،مودی نے کوئی درخواست نہیں کی،بھارت

قومی نیوز منگل 23 جولائی 2019
کشمیر پر ثالثی،مودی نے کوئی درخواست نہیں کی،بھارت

کراچی(قومی اخبار نیوز) بھارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر پر ثالث بننے کی درخواست نہیں کی،شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیے کی رو سے پاکستان اور بھارت تمام تر مسائل باہمی طور پر ہی حل کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سے بات چیت سنی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہیں تاہم ایسی کوئی درخواست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے امریکی صدر کو نہیں کی گئی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کا مستقل موقف رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات دونوں ملک باہمی طور پر طے کریں گے، کسی بھی قسم کی بات چیت پاکستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ اور عمران خان کی میڈیا ٹاک ، مکمل متن

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیے کی رو سے پاکستان اور بھارت تمام تر مسائل باہمی طورپر ہی حل کریں گے۔

دریں اثناء حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم امریکا میں مسئلہ کشمیر اْٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، امریکا کو کشمیر کی آ زادی کیلئے کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ادھر عمر عبداللہ نے بھی اپنے پیغام میںسوال اْٹھایا کہ کیا بھارتی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے گی یا کشمیر کے معاملے میں ثالثی پر بھارت کی پالیسی میں کوئی غیر اعلانیہ تبدیلی آ ئی ہے ؟

(313 بار دیکھا گیا)

تبصرے